Beyond the Breaking News

نئی نمبر پلیٹ اسکیم پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وزیر اطلاعات سندھ

Canada News News

نئی نمبر پلیٹ اسکیم پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وزیر اطلاعات سندھ
Canada Latest News,Canada Headlines

عوامی فلاح کے اقدامات پر سیاست ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، شرجیل انعام میمن

شرجیل انعام میمن نے ایک بیان میں کہا کہ نئی نمبر پلیٹ اسکیم گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو جدید بنانے، جرائم کی روک تھام اور گاڑیوں کی چوری جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے شروع کی گئی، سندھ حکومت عوام کی حقیقی شکایات سننے کو تیار ہے، عوامی فلاح کے اقدامات پر سیاست ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے وافر وسائل موجود ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کے توانائی کے شعبے کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے، اگر سندھ کو اس کے وسائل کے مطابق اختیار اور سہولیات فراہم کی جائیں تو توانائی کے شعبے میں انقلاب لایا جا سکتا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز، ماہرین اور پالیسی ساز صوبے کے وسیع توانائی ذخائر اور پائیدار توانائی کے حل پر کھل کر بات کریں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں کے دوران تھر کول منصوبے کے تحت 30 ملین ٹن کوئلہ مختلف آزاد پاور پروڈیوسرز کو فراہم کیا گیا، کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی، اس بجلی سے تقریباً 30 لاکھ گھروں کو بجلی مہیا ہوئی، تھر کے کوئلے میں اتنی صلاحیت ہے کہ یہ آئندہ کئی دہائیوں تک پاکستان کی بجلی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کاوشوں سے 105 کلومیٹر طویل ریلوے لائن تعمیر کی جا رہی ہے، یہ ریلوے لائن تھر کول کو قومی اور عالمی منڈیوں سے جوڑ دے گی، سندھ نے متبادل توانائی کے شعبے میں بھی اہم اقدامات کیے ہیں، سندھ کا ونڈ کوریڈور فعال ہے، متعدد سولر انرجی منصوبے بھی زیر تکمیل ہیں، نوری آباد پاور پروجیکٹ اس وقت کراچی کو 100 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہا ہے، صوبائی حکومت نے سولر انرجی منصوبوں کے لیے 2.

5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے، تھر کے مستحق رہائشیوں کے لیے 200 یونٹ تک بجلی کے بل بھی صوبائی حکومت ادا کر رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے لیے دو نئے سولر پارکس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، حیدرآباد ریجن کے لیے منجھند میں سولر منصوبہ اور سکھر و لاڑکانہ کے لیے سولر پارکس بھی زیر منصوبہ بندی ہیں، وفاقی حکومت صوبے کے منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے اور مکمل تعاون فراہم کرے، وفاقی حکومت سندھ کے سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کی مخالفت بند کرے، پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔ وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے، شہری علاقوں میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صرف سکھر میں 37 خطرناک عمارتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں، کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں بھی عمارتوں کی جانچ پڑتال جاری ہے، غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی اور قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی اطلاعات ہیں، سندھ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تمام بیراجوں، پشتوں اور حساس علاقوں کی کڑی نگرانی کر رہی ہیں، کچے کے علاقوں اور نشیبی بستیوں میں امدادی کیمپ اور ضروری لوجسٹکس پہلے سے فعال کر دیے گئے ہیں، عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ممکنہ انخلا کی صورت میں حکام سے مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے بعد صوبے میں گیسٹرو، ڈائریا اور وائرل انفیکشنز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، محکمہ صحت نے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی یونٹس فعال کر دیے ہیں، کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور دیگر اضلاع میں موبائل میڈیکل کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں، عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ صاف پانی استعمال کریں اور غیر معیاری کھانے پینے سے اجتناب کریں۔Jul 11, 2025 12:31 PMبلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کی کارروائی، پنجاب جانے والی بسوں سے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد شہید کر دیا90 دن میں عمران خان رہا نہ ہوئے تو یا تم نہیں یا ہم نہیں، وزیراعلیٰ گنڈا پور کا الٹی میٹمکرپٹ عناصر کو نظام سے باہر کیا تو صرف ایک شعبے میں ریونیو 50 ارب ہوگیا، وزیراعظمخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

 

Canada Latest News, Canada Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

سائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکرز کی دوڑ! لائیو شو چھوڑ کر بھاگ نکلے، ویڈیو وائرلسائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکرز کی دوڑ! لائیو شو چھوڑ کر بھاگ نکلے، ویڈیو وائرلاس واقعے کو سوشل میڈیا پر کافی مزاح اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
Read more »

ایران پر امریکی حملے کے اثراتایران پر امریکی حملے کے اثراتڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر حملے کے خلاف امریکا میں مخالفت کی جا رہی ہے اور اسے ٹرمپ کی سیاسی غلطی قرار دیا جا رہا ہے
Read more »

کراچی، عزیز آباد بلاک 2 پانچ ماہ سے پانی سے محروم، علاقہ مکین سراپا احتجاجکراچی، عزیز آباد بلاک 2 پانچ ماہ سے پانی سے محروم، علاقہ مکین سراپا احتجاجہمیں زبردستی مہنگے داموں ٹینکرز خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، شہری
Read more »

مالی سال 2024-25 کے تجارت خارجہ کے اعداد و شمارمالی سال 2024-25 کے تجارت خارجہ کے اعداد و شمارملکی معیشت پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا چلا جا رہا ہے، امپورٹ کرتے ہوئے لاجسٹک اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں
Read more »

لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ؛ اموات کی تعداد 26 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاریلیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ؛ اموات کی تعداد 26 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاریجیسے جیسے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، لاشیں برآمد ہوتی جا رہی ہیں
Read more »

نئی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر چالان کاٹنا بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنجنئی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر چالان کاٹنا بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنجمہنگائی کے دور میں بھاری چالان ادا کرنا شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا سبب بن رہا ہے، درخواست گزار
Read more »



Render Time: 2026-05-28 22:43:02