لازمی فوجی سروس مکمل کرنے کے بعد گروپ کی سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ ہی بی ٹی ایس نے ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
لازمی فوجی سروس مکمل کرنے کے بعد گروپ کی سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ ہی بی ٹی ایس نے ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیاعالمی شہرت یافتہ کورین میوزک گروپ بی ٹی ایس نے ایک بار پھر اپنی مقبولیت کا لوہا منواتے ہوئے امریکی موسیقی کی دنیا کے بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لازمی فوجی سروس مکمل کرنے کے بعد گروپ کی سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ ہی بی ٹی ایس نے ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، جس پر دنیا بھر میں موجود اس کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے امریکن میوزک ایوارڈز کی تقریب میں بی ٹی ایس نے سب سے نمایاں کیٹیگری ’’آرٹسٹ آف دی ایئر‘‘ میں کامیابی حاصل کی۔ اس ایوارڈ کے لیے موسیقی کی دنیا کے کئی بڑے اور مقبول فنکار نامزد تھے، تاہم بی ٹی ایس تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب رہا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی کیٹیگری میں عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی شامل تھیں، جو امریکن میوزک ایوارڈز کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ سمجھی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ سبرینا کارپینٹر، بیڈ بنی، ہیری اسٹائلز، لیڈی گاگا اور دیگر معروف ستارے بھی نامزد امیدواروں میں شامل تھے، لیکن فیصلہ بی ٹی ایس کے حق میں آیا۔بی ٹی ایس کی اس کامیابی کو اس لیے بھی خاص اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ گروپ کے ارکان گزشتہ چند برسوں سے جنوبی کوریا کے لازمی فوجی سروس پروگرام میں مصروف تھے۔ 2022 میں گروپ کے تمام اراکین، جن میں آر ایم، جن، شوگا، جے ہوپ، وی، جنگ کوک اور جمن شامل ہیں، مرحلہ وار فوجی ذمے داریاں نبھانے کے لیے موسیقی کی سرگرمیوں سے دور ہو گئے تھے۔ فوجی سروس کی تکمیل کے بعد گروپ نے نہ صرف دوبارہ اکٹھے ہو کر موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا بلکہ 20 مارچ کو اپنا نیا البم بھی جاری کیا، جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں بی ٹی ایس کے کنسرٹس کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ تازہ کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ طویل وقفے کے باوجود بی ٹی ایس کی عالمی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ یہی وجہ ہے کہ ’’آرٹسٹ آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر گروپ کے مداحوں، جنہیں ’’بی ٹی ایس آرمی‘‘ کہا جاتا ہے، نے جشن منانا شروع کر دیا ہے اور اپنے پسندیدہ بینڈ کی اس شاندار واپسی کو تاریخی قرار دے رہے ہیں۔ایک جملے نے برسوں تک مسکراہٹ چھین لی، نیہا دھوپیا کا انکشافشہرت اور کامیابی کی کتنی بڑی قیمت ادا کرنی پڑی؟
فہد مصطفیٰ کا جذباتی انکشافخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
12 dead, including 2 children, in Israeli strikes on south LebanonLebanon's health ministry said on Thursday that Israeli strikes on the country's south killed at least 11 people, including two children, and wounded 21
Read more »
Austrian who planned attack on Taylor Swift concert gets 15 years in prisonTaylor Swift concert attack plotter in Austria was sentenced to 15 years in prison after admitting plans for a foiled Islamist attack in Vienna in 2024.
Read more »
Xiaomi expands its ecosystem with new wearable’s, audio gadgetsXiaomi launches smart band 10 Pro, watch S5, buds 6, and sound Play speaker with brighter displays, and improved audio features.
Read more »
Teen who plotted to attack Taylor Swift concert gets 15 years in prison21 سالہ آسٹرین شہری کو ویانا میں ہونے والے ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ سے صرف ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا
Read more »
Meera challenges Gen Z, says new generation can’t compete with veteran starsPakistani actress Meera has sparked discussion after issuing a bold challenge to Generation Z, claiming that younger actors cannot match the experience and
Read more »
ingers werefected in parts of the region including 8000 in WhitstableMore than 20,000 residents across southeast England, including 8,000 in Whitstable, faced water shortages or low pressure due to a record-breaking dry spring and a heatwave straining the UK's aging water infrastructure. The disruption hit during a busy tourist week, forcing businesses to close and prompting criticism of water supplier South East Water and calls for greater investment to handle extreme weather.
Read more »




