کیا امریکہ کی ایران جنگ چین کو تائیوان پر حملے کا موقع دے سکتی ہے؟

United States News News

کیا امریکہ کی ایران جنگ چین کو تائیوان پر حملے کا موقع دے سکتی ہے؟
United States Latest News,United States Headlines

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور تجزیہ کاروں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ امریکی فوج کی توجہ ایران پر مرکوز ہونے کے باعث کیا چین اس موقع سے فائدہ اٹھا کر تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور تجزیہ کاروں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ امریکی فوج کی توجہ ایران پر مرکوز ہونے کے باعث کیا چین اس موقع سے فائدہ اٹھا کر تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے۔ اس سے قبل 1950 کی دہائی میں بیجنگ نے تائیوان پر اس وقت حملے کیے تھے جب امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں میں مصروف تھا تاہم اس مرتبہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد چین کی فوجی سرگرمیاں تائیوان کے گرد نمایاں طور پر کم ہو گئی ہیں۔ بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بیجنگ کی جانب سے ایک دوستانہ اشارہ ہو سکتا ہے خاص طور پر مارچ کے آخر میں صدر ٹرمپ کے متوقع دورۂ چین سے قبل، جب بیجنگ تائیوان سمیت کئی معاملات پر سمجھوتہ چاہتا ہے۔ امریکی فوجی کارروائیوں نے وینیزویلا اور ایران جیسے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کو نشانہ بنایا ہے جس سے چین کی توانائی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور یہ ممکنہ طور پر تائیوان کے خلاف کسی فوجی اقدام میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔دوسری جانب صدر شی جن پنگ کی فوج میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں نے چین کی جنگی صلاحیت کو کمزور کیا ہے، جبکہ وینیزویلا اور ایران کے خلاف امریکی فوجی طاقت کا مظاہرہ بیجنگ کے لیے ایک رکاوٹ کا سبب بھی بن رہا ہے۔موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین کے تائیوان پر حملے کی ایک تاریخی مثال وہ ہے جب امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں تنازع میں الجھا ہوا تھا۔ 1958 میں جب امریکہ لبنان میں دراندازی کر رہا تھا تب چینی رہنما ماؤ زے تنگ نے کِن مین اور ماتسو جزائر پر گولہ باری کا آغاز کیا۔ یہ علاقے اب بھی تائیوان کے زیرِ کنٹرول ہیں۔ اس موقع پر ماؤ نے تائیوان اور لبنان کو ایسے پھندے قرار دیا جو امریکہ کو جکڑ رہے تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ کِن مین اور ماتسو پر حملہ دراصل مشرقِ وسطیٰ کے عوام کی امریکہ مخالف جدوجہد کی حمایت ہے۔’اگر وہ زندہ ہیں تو ہم انھیں مار دیں گے‘: نیتن یاہو کی ویڈیو میں ’چھ انگلیاں‘، موت کی افواہیں اور تہران کی دھمکیبی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیںتاہم 1958 کے حملوں کے برعکس موجودہ ایران جنگ کے دوران بیجنگ نے تائیوان کے گرد اپنی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ نہیں کیا حالانکہ امریکی فوجی وسائل مشرقِ وسطیٰ کی طرف منتقل کیے جا رہے ہیں، جیسے لنکن کیریئر سٹرائیک گروپ جسے بحیرہ جنوبی چین سے ہٹایا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق واشنگٹن تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم نظام کو بھی جنوبی کوریا سے مشرقِ وسطیٰ منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ان اقدامات نے امریکہ کی چین کے خلاف روک تھام کی صلاحیت میں ممکنہ کمی کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ اس کے باوجود مارچ میں اب تک صرف دو چینی جنگی طیاروں کی تائیوان کی فضائی حدود میں پرواز کی اطلاعات ہیں جو حالیہ برسوں میں سب سے کم سطح کی دراندازی کہی جا رہی ہے۔ بیجنگ نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی جبکہ تائیوان کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ چین صدر ٹرمپ کے مارچ کے آخر میں متوقع دورے سے قبل مثبت ماحول پیدا کر کے یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ وہ تائیوان پر طاقت کے ذریعے حاوی نہیں ہو گا۔ تائیوان کے ایک قومی سلامتی کے اہلکار نے تائی پے کو محتاط رہنے کی تلقین کی اور خبردار کیا کہ بیجنگ امریکی سلامتی کی حمایت اور تائیوان کو اسلحے کی فروخت کی قانونی حیثیت کو کمزور کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔صدر شی جن پنگ اور صدر ٹرمپ کے درمیان عنقریب ہونے والی ملاقات خود چین کے لیے زیادہ اہمیت رکھتی ہے کیونکہ دونوں عالمی طاقتیں تائیوان، تجارت اور دیگر مسائل کے حل کے طریقے تلاش کر رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ چین تائیوان کے معاملے اور خصوصاً امریکی اسلحہ فروخت کے حوالے سے صدر ٹرمپ سے معاہدہ چاہے گا جبکہ ساتھ ہی ٹیرف کم کرنے اور سیمی کنڈکٹرز و مصنوعی ذہانت پر برآمدی پابندیاں ختم کرنے پر بھی زور دے گا۔ دوسری جانب واشنگٹن پرامید ہے کہ بیجنگ روس اور ایران سے کم تیل خریدے اور امریکہ سے زیادہ تیل، گیس، سویابین اور بوئنگ طیارے خریدے جبکہ اس کو نایاب معدنیات پر برآمدی پابندیاں نرم کرنے کی امید بھی ہے۔ امریکہ کی وینیزویلا اور ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائیوں کو بعض مبصرین چین کی تیل کی سپلائی کو نشانہ بنانے کی وسیع تر حکمتِ عملی کا ایک حصہ قرار دے رہے ہیں۔ چین کے بعض غیر سرکاری تخمینوں کے مطابق امریکہ کے وینیزویلا کے تیل پر قبضے سے پہلے 2025 میں چین نے وینیزویلا سے یومیہ تقریباً چار لاکھ 63 ہزار بیرل خام تیل درآمد کیا جو وینیزویلا کی کل برآمدات کا 70 سے 80 فیصد اور چین کی کل درآمدات کا سات فیصد تھا۔ ٹی ڈی سکیورٹیز کے تجزیے کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ چین پر بری طرح اثر انداز ہوئی ہے کیونکہ 2025 میں ایران نے اپنی 99 فیصد تیل برآمدات چین کو کیں تھیں جو چین کی کل سمندری خام تیل درآمدات کا 13 فیصد بنتا ہے۔فوجیان: کیا چین کا جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز امریکہ کے ساتھ بحری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا آغاز ہو سکتا ہے؟چین کی زمین، امریکہ کے ریڈار اور تائیوان سے تعلقات: اس ملک کی کہانی جو دنیا کی بڑی طاقتوں کے مابین رسہ کشی کا مرکز بنا ہوا ہے بحری بیڑوں کی پراسرار حرکت، سکستھ جنریشن طیارے اور فوجی مشقیں: چین کیسے امریکہ کی ’جزیروں کی زنجیر‘ توڑنے کی کوشش کر رہا ہے؟اسی سال آبنائے ہرمز سے روزانہ گزرنے والے ایک کروڑ 49 لاکھ بیرل تیل میں سے تقریباً 50 لاکھ بیرل چین کے لیے تھے جو اس کی کل روزانہ درآمدات کا 43.

3 فیصد بنتا ہے۔ تائیوان کے صمیڈیا نے ایک فرانسیسی ماہرِ معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی توانائی کی کمی ممکنہ طور پر تائیوان کے خلاف کسی فوجی کارروائی میں رکاوٹ بن سکتی ہے کیونکہ طویل جنگ کے لیے بلا تعطل توانائی کی فراہمی لازمی ہے۔ تاہم میڈیا نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ چین کے پاس تقریباً 1.4 ارب بیرل خام تیل کے سٹریٹجک ذخائر موجود ہیں، جو مشرقِ وسطیٰ سے تمام درآمدات مکمل طور پر بند ہونے کی صورت میں بھی چھ ماہ تک سپلائی کے خلا کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوں گے۔ یاد رہے کہ چین غیر ملکی فوسل فیول پر انحصار کم کرنے اور مقامی طور پر پیدا ہونے والی قابلِ تجدید توانائی کی طرف منتقلی کا عمل تیز کرنے میں مصروف ہے۔ چین کے اس اقدام کا مقصد قومی توانائی تحفظ کو بنیادی طور پر یقینی بنانا اور عالمی طاقتوں کے مقابلے میں مضبوط بنیاد اور اعتماد پیدا کرنا بتایا گیا ہے۔اب دیکھنا ہو گا کہ صدر شی جن پنگ کی انسدادِ بدعنوانی کی حالیہ مہم کے بعد چین کی فوجی صلاحیت کس حد تک متاثر ہوئی ہے۔2024 سے 2026 کے درمیان ملک کی سب سے بڑی فوجی قیادت سنٹرل ملٹری کمیشن کے سات میں سے پانچ ارکان کو برطرف کر دیا گیا اور اس میں اب صرف چیئرمین شی جن پنگ اور نائب چیئرمین ژانگ شینگ من باقی ہیں۔ تائیوان کے خلاف ’گرے زون حکمتِ عملی‘ کے معمار سمجھے جانے والے چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ہی ویڈونگ کی 2025 میں برطرفی، پیپلز لبریشن آرمی کی جنگی صلاحیت پر اثر انداز ہونے کے ساتھ تائیوان حکمتِ عملی میں تبدیلی کا باعث بنی۔ چین کے سرکاری فوجی اخبار پی ایل اے ڈیلی میں شائع تبصروں کو دیکھتے ہوئے تائیوان کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ فوج کی تعمیرِ نو کا بنیادی کام پارٹی وفاداری کو مضبوط بنانے کے لیے سیاسی اصلاحات کو بڑھانا ہو گا۔ ایران میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران استعمال ہونے والے چینی ساختہ ایچ کیو نائن بی ایئر ڈیفنس سسٹم کی ناکامی نے بھی بیجنگ کا اپنے ہتھیاروں کی کارکردگی پر اعتماد کمزور کیا ہے۔ تائیوان کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ چینی، روسی اور مقامی ایرانی سازوسامان کا غیر مؤثر امتزاج امریکی اور اسرائیلی الیکٹرانک جنگ اور درست حملوں کے سامنے ناکام رہا۔تائیوان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سی این سے نے تجزیہ کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ امریکی فوجی طاقت اور وینیزویلا اور ایران میں پیچیدہ کارروائیوں کی صلاحیتوں سے متاثر ہو سکتا ہے جبکہ چین کی فوج اور ہتھیاروں کی صلاحیتیں بڑی حد تک غیر یقینی ہیں۔ اگرچہ ایران جنگ طویل ہونے کی صورت میں امریکہ کی مشرقِ وسطیٰ پر توجہ چین کو تائیوان کے خلاف اپنے فوجی مقاصد حاصل کرنے کا موقع دے سکتی ہے لیکن امریکی فوجی طاقت اب بھی ایک ڈھال کا کردار ادا کر رہی ہے تو دوسری جانب چینی فوج بڑے پیمانے پر ہونے والی اصلاحات کے عمل سے گزر رہی ہے۔ چین کی زمین، امریکہ کے ریڈار اور تائیوان سے تعلقات: اس ملک کی کہانی جو دنیا کی بڑی طاقتوں کے مابین رسہ کشی کا مرکز بنا ہوا ہے فوجیان: کیا چین کا جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز امریکہ کے ساتھ بحری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا آغاز ہو سکتا ہے؟ بحری بیڑوں کی پراسرار حرکت، سکستھ جنریشن طیارے اور فوجی مشقیں: چین کیسے امریکہ کی ’جزیروں کی زنجیر‘ توڑنے کی کوشش کر رہا ہے؟ جاپان اور آسٹریلیا کا آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کے لیے اپنے جنگی بحری جہاز بھیجنے سے انکار، چین کا تمام فریقین سے فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات اور ایران جنگ کے پس منظر میں پاکستان کے سٹریٹیجک خدشات کراچی میں ’شیطانی مجسمے‘ کی وائرل ویڈیو پر پولیس کی وضاحت: مقدس کُتب میں سانڈھ کی شکل والے دیوتا ’بعل‘ کی کہانی کیسے بیان ہوئی؟ ’اگر وہ زندہ ہیں تو ہم انھیں مار دیں گے‘: نیتن یاہو کی ویڈیو میں ’چھ انگلیاں‘، موت کی افواہیں اور تہران کی دھمکیابراہیم بھولو: کراچی انڈر ورلڈ کا وہ ’قصاب‘ جس کا نیٹ ورک افریقہ اور مشرق وسطی تک پھیلا صفائی کے چرچے، وزیراعظم کی برطرفی اور پاکستان کے پہلے مارشل لا کی کہانی: جب 70 دن کے لیے لاہور فوج کے حوالے کر دیا گیاکیمروں کی ہیکنگ، مواصلاتی نظام کی جیمنگ اور ڈیجیٹل جاسوسی: ایران جنگ میں سائبر حملوں نے کیا کردار ادا کیا؟ ’سرخ لکیر عبور‘: افغان طالبان کے پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈرون حملے اسلام آباد کے لیے کیا معنی رکھتے ہیں؟ سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان: عمران خان کے بعد واحد پاکستانی کپتان جس نے 50 اوورز کی آئی سی سی ٹرافی جیتی

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

 

United States Latest News, United States Headlines



Render Time: 2026-05-06 15:23:02