کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار گروہوں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما سے
مزید پڑھیںکراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار گروہوں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سے واردات میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق نے بتایا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے چار گینگ گرفتار کر لیے، ناظم آباد میں ایم کیو ایم رہنما سے واردات میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ ذیشان شفیق کے مطابق لیاقت آباد اور اطراف میں خواتین سے وارداتیں کرنے والا گروہ بھی پکڑا گیا، ملزم شاہ زیب اور شایان بزرگ خواتین سے وارداتیں کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے موٹر سائیکل چھننے والے گروہ کے 6 ملزمان حراست میں لیے، ملزمان نے 150 موٹر سائیکلیں چوری اور 60 سے زائد چھیننے کا اعتراف کیا۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق شاہراہ نور جہاں سے گرفتار گینگ میں 4 موٹر سائیکل لفٹر بھی شامل ہیں، ملزمان حب ڈیم کے قریب موٹر سائیکل ڈیلیور کرتے ہیں، ملزمان سے 17 موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمد کر لیے۔ ذیشان شفیق نے بتایا کہ لیاقت آباد سے 4 رکنی اسٹریٹ کرمنلز کا گینگ گرفتار کیا جن کے قبضے سے 48 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان خیبر پختونخوا سے اسلحہ 25 سے 30 ہزار میں منگواتے تھے، ملزمان سے 23 موٹر سائیکلیں اور درجنون موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکو شہریوں کی جان لینے سے زرا بھی نہیں کتراتے۔ صرف رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے۔ چند روز قبل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں اسٹریٹ کرائم بڑھنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ نگراں حکومت جب بھی آتی ہے یہ ٹرینڈ بن گیا ہے آئی جی سے ہیڈ محرر تک کو تبدیل کر دیا جاتا ہے، یہی تبدیلی اسٹریٹ کرائم بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ نمائندہ اے آر وائی نیوز نے سوال کیا کہ نگراں دور میں الیکشن سے پہلے اور بعد میں کیا واقعی فرق آیا؟ تو آئی جی سندھ نے کہا تھا کہ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا سیاسی پس منظر ہے، ہر پانچ سال بعد ٹرینڈ سا بن گیا ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جن کے خلاف ٹھوس ثبوت ہوں ان کو آپ بے شک تبدیل کریں لیکن اس طرح مکمل تبدیلی کرنے سے پورا میکنزم خراب ہو جاتا ہے، میں سمجھتا ہوں کرائم بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے۔ غلام نبی میمن نے کہا تھا کہ سیف سٹی ایک الگ اتھارٹی ہے جس کے تحت کام ہو رہا ہے، 24 مارچ کو سیف سٹی کا این آر ٹی سی کے ساتھ معاہدہ ہو چکا ہے، پہلے فیز میں 1300 کیمرے لگ رہے ہیں، سیف سٹی کا پروجیکٹ مرحلہ وار مکمل ہونے جا رہا ہے۔.
مزید پڑھیںکراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار گروہوں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سے واردات میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق نے بتایا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے چار گینگ گرفتار کر لیے، ناظم آباد میں ایم کیو ایم رہنما سے واردات میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ ذیشان شفیق کے مطابق لیاقت آباد اور اطراف میں خواتین سے وارداتیں کرنے والا گروہ بھی پکڑا گیا، ملزم شاہ زیب اور شایان بزرگ خواتین سے وارداتیں کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے موٹر سائیکل چھننے والے گروہ کے 6 ملزمان حراست میں لیے، ملزمان نے 150 موٹر سائیکلیں چوری اور 60 سے زائد چھیننے کا اعتراف کیا۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق شاہراہ نور جہاں سے گرفتار گینگ میں 4 موٹر سائیکل لفٹر بھی شامل ہیں، ملزمان حب ڈیم کے قریب موٹر سائیکل ڈیلیور کرتے ہیں، ملزمان سے 17 موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمد کر لیے۔ ذیشان شفیق نے بتایا کہ لیاقت آباد سے 4 رکنی اسٹریٹ کرمنلز کا گینگ گرفتار کیا جن کے قبضے سے 48 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان خیبر پختونخوا سے اسلحہ 25 سے 30 ہزار میں منگواتے تھے، ملزمان سے 23 موٹر سائیکلیں اور درجنون موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکو شہریوں کی جان لینے سے زرا بھی نہیں کتراتے۔ صرف رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے۔ چند روز قبل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں اسٹریٹ کرائم بڑھنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ نگراں حکومت جب بھی آتی ہے یہ ٹرینڈ بن گیا ہے آئی جی سے ہیڈ محرر تک کو تبدیل کر دیا جاتا ہے، یہی تبدیلی اسٹریٹ کرائم بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ نمائندہ اے آر وائی نیوز نے سوال کیا کہ نگراں دور میں الیکشن سے پہلے اور بعد میں کیا واقعی فرق آیا؟ تو آئی جی سندھ نے کہا تھا کہ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا سیاسی پس منظر ہے، ہر پانچ سال بعد ٹرینڈ سا بن گیا ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جن کے خلاف ٹھوس ثبوت ہوں ان کو آپ بے شک تبدیل کریں لیکن اس طرح مکمل تبدیلی کرنے سے پورا میکنزم خراب ہو جاتا ہے، میں سمجھتا ہوں کرائم بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے۔ غلام نبی میمن نے کہا تھا کہ سیف سٹی ایک الگ اتھارٹی ہے جس کے تحت کام ہو رہا ہے، 24 مارچ کو سیف سٹی کا این آر ٹی سی کے ساتھ معاہدہ ہو چکا ہے، پہلے فیز میں 1300 کیمرے لگ رہے ہیں، سیف سٹی کا پروجیکٹ مرحلہ وار مکمل ہونے جا رہا ہے۔
Canada Latest News, Canada Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پنجاب میں پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگلاہور : پنجاب میں پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں 63 مقدمات درج کرکے 68 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
Read more »
اسرائیل نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیاصباح عبدالسلام کو دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرکے گرفتار کیا گیا
Read more »
صوبائی حکومت کی عوام پر توجہ نہیں، ایم کیو ایم کا رینجرز کو سندھ بھر میں اختیارات دینے کا مطالبہاسٹریٹ کرائم اب انڈسٹری بن چکی ہے، کراچی میں نیبر ہڈ سکیورٹی سسٹم بنایا جائے، رینجرز کو صرف کراچی نہیں پورے سندھ میں اختیارات دیے جائیں: فیصل سبزواری
Read more »
کراچی میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کے پی پولیس کا حاضر سروس کانسٹیبل گرفتارگرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ سے ہے، یہ گروہ کراچی سمیت پاکستان میں آن لائن اسلحہ سپلائی کرتا ہے: راجہ عمر خطاب
Read more »
کراچی اسٹریٹ کرائم: ’آپ ایک آن لائن آرڈر کریں صبح پسٹل آپ کو مل جاتا ہے‘انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کا حل آسان الفاظ میں بتاتے ہوئے ہوش اڑانے والے انکشافات کردیے۔
Read more »
کراچی میں اسٹریٹ کرائم روکنےکیلئے سوسائٹی کو پولیس کی مددکرنا ہوگی: آئی جی سندھتین ماہ میں 68 ڈاکو مارے گئے، 400 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن
Read more »




