Beyond the Breaking News

مچل سینٹنر نے انکشاف کیا کہ انہیں آئی پی ایل 2026 میں آدھی تنخواہ دی گئی

کھیل News

مچل سینٹنر نے انکشاف کیا کہ انہیں آئی پی ایل 2026 میں آدھی تنخواہ دی گئی
مچل سینٹنرآئی پی ایل 2026انجری

مچل سینٹنر نے کہا کہ انہیں آئی پی ایل 2026 میں آدھی تنخواہ دی گئی، جس کے بعد انہوں نے ان الزامات پر ردعمل دیا کہ انہوں نے ٹورنامنٹ چھوڑنے کے لیے انجری کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا

نیوزی لینڈ کے وائٹ بال کپتان مچل سینٹنر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے دوران چوٹ لگنے کے بعد ممبئی انڈینز کی جانب سے آدھی تنخواہ ادا کی گئی۔ 34 سالہ آل راؤنڈر کو آئی پی ایل 2025 کے میگا آکشن میں ممبئی انڈینز نے 20 ملین بھارتی روپے میں خریدا تھا اور بعد ازاں انہیں رواں سیزن کے لیے بھی برقرار رکھا گیا۔ آئی پی ایل 2026 میں سینٹنر کی مہم مایوس کن رہی جہاں وہ چند میچوں تک ہی حصہ لے سکے اور پھر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ ابتدا میں ان کو انجری کی وجہ سے آٹھ ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا تھا، تاہم بعد میں وہ جلد صحتیاب ہو کر نیوزی لینڈ اسکواڈ میں بھی شامل ہو گئے۔ ان کی فٹنس اور آئی پی ایل چھوڑنے سے متعلق مختلف الزامات بھی سامنے آئے، جن میں بعض حلقوں نے یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے ٹورنامنٹ چھوڑنے کے لیے انجری کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مچل سینٹنر نے ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مکمل تنخواہ نہیں دی گئی۔ ان کے مطابق فرنچائز نے صرف آدھی رقم ادا کی۔ سینٹنر نے وضاحت کی کہ انہیں دو مختلف انجری ز کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ مکمل طور پر بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں تھے۔ ان کے مطابق وہ ابتدائی میچ سے محروم رہے کیونکہ ان کے دوسرے بچے کی پیدائش بھی اسی دوران ہوئی،اور بعد میں دہلی کے خلاف میچ میں شرکت کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ میچز کے بعد واپسی پر انہیں دوسرے کندھے کی بھی چوٹ لگ گئی جس کے بعد انہیں واپس جانا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو ہفتوں کے اندر دونوں کندھوں کی انجری برداشت کی اور وہ فرنچائز کے لیے پوری کوشش کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 2026 کے سیزن میں مختلف تنازعات بھی سامنے آئے، جن میں کھلاڑیوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے سخت اقدامات کیے۔ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.

نیوزی لینڈ کے وائٹ بال کپتان مچل سینٹنر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے دوران چوٹ لگنے کے بعد ممبئی انڈینز کی جانب سے آدھی تنخواہ ادا کی گئی۔ 34 سالہ آل راؤنڈر کو آئی پی ایل 2025 کے میگا آکشن میں ممبئی انڈینز نے 20 ملین بھارتی روپے میں خریدا تھا اور بعد ازاں انہیں رواں سیزن کے لیے بھی برقرار رکھا گیا۔ آئی پی ایل 2026 میں سینٹنر کی مہم مایوس کن رہی جہاں وہ چند میچوں تک ہی حصہ لے سکے اور پھر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ ابتدا میں ان کو انجری کی وجہ سے آٹھ ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا تھا، تاہم بعد میں وہ جلد صحتیاب ہو کر نیوزی لینڈ اسکواڈ میں بھی شامل ہو گئے۔ ان کی فٹنس اور آئی پی ایل چھوڑنے سے متعلق مختلف الزامات بھی سامنے آئے، جن میں بعض حلقوں نے یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے ٹورنامنٹ چھوڑنے کے لیے انجری کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مچل سینٹنر نے ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مکمل تنخواہ نہیں دی گئی۔ ان کے مطابق فرنچائز نے صرف آدھی رقم ادا کی۔ سینٹنر نے وضاحت کی کہ انہیں دو مختلف انجریز کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ مکمل طور پر بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں تھے۔ ان کے مطابق وہ ابتدائی میچ سے محروم رہے کیونکہ ان کے دوسرے بچے کی پیدائش بھی اسی دوران ہوئی،اور بعد میں دہلی کے خلاف میچ میں شرکت کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ میچز کے بعد واپسی پر انہیں دوسرے کندھے کی بھی چوٹ لگ گئی جس کے بعد انہیں واپس جانا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو ہفتوں کے اندر دونوں کندھوں کی انجری برداشت کی اور وہ فرنچائز کے لیے پوری کوشش کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 2026 کے سیزن میں مختلف تنازعات بھی سامنے آئے، جن میں کھلاڑیوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے سخت اقدامات کیے۔ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

مچل سینٹنر آئی پی ایل 2026 انجری تنخواہ

 

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

Govt likely to allocate Rs754 billion for development projects in budget 2026-27Govt likely to allocate Rs754 billion for development projects in budget 2026-27Pakistan is set to allocate Rs754bn for development in 2026-27, with major shares for NHA, power, water, provinces, while PM seeks Rs200bn PSDP increase amid fiscal constraints
Read more »

’’دوا اصلی ہے یا جعلی؟ عام شہری کیلیے ہوگی اب پہچان آسان‘‘ حکومت کا انقلابی فیصلہ’’دوا اصلی ہے یا جعلی؟ عام شہری کیلیے ہوگی اب پہچان آسان‘‘ حکومت کا انقلابی فیصلہاسلام آباد (2 جون 2026): وفاقی حکومت نے ملک سے جعلی دواؤں کے خاتمے اور ان کی پہچان آسان بنانے کے لیے انقلابی قدم اٹھا لیا ہے۔
Read more »

Pakistan targets 4% growth in Budget 2026-27Pakistan targets 4% growth in Budget 2026-27Pakistan sets a 4% growth target and approves a Rs4.715 trillion development outlay for the 2026-27 fiscal year.
Read more »

PMD Issues Alert: Below-Normal Rainfall, Extreme Heat and Water Shortages Feared Over the Next Three Months in PakistanPMD Issues Alert: Below-Normal Rainfall, Extreme Heat and Water Shortages Feared Over the Next Three Months in Pakistanمئی 2026 کے دوران ملک بھر میں اوسط 22.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
Read more »

Samsung unveils smarter AI Galaxy S26 at MWC 2026Samsung unveils smarter AI Galaxy S26 at MWC 2026Samsung Electronics has unveiled its expanded exhibition at Mobile World Congress (MWC) 2026 in Barcelona, Spain
Read more »

Housing Ministry budget cut by Rs8.62bn in Budget 2026-27Housing Ministry budget cut by Rs8.62bn in Budget 2026-27Budget 2026-27 proposes only Rs4.82bn for Housing Ministry projects despite Pakistan's 10 million housing unit shortage.
Read more »



Render Time: 2026-06-04 00:29:48