Beyond the Breaking News

سندھ ہائیکورٹ کا واٹر کارپوریشن کو دو ماہ میں ہائیڈرنٹس کی نئی نیلامی کا لائحہ عمل بنانے کا حکم

United States News News

سندھ ہائیکورٹ کا واٹر کارپوریشن کو دو ماہ میں ہائیڈرنٹس کی نئی نیلامی کا لائحہ عمل بنانے کا حکم
United States Latest News,United States Headlines

ٹھیکوں میں شفافیت اور منصفانہ مقابلے کے اصول پامال کیا جارہا ہے، درخواست گزار

سندھ ہائیکورٹ نے واٹر کارپوریشن کو دو ماہ میں ہائیڈرنٹس کے ٹھیکوں کی نئی نیلامی کا لائحہ عمل بنانے کا حکم دیدیا۔ ہائڈرنٹس کے ٹھیکوں کی مدت ختم ہونے پر نئے ٹینڈر نہ کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹھیکوں میں شفافیت اور منصفانہ مقابلے کے اصول پامال کیا جارہا ہے، پرانے ٹھیکوں کی مدت ختم ہوچکی، اس کے باوجود نئے ٹھیکوں کی نیلامی نہیں کی جا رہی۔ درخواست گزار نے کہا کہ اس حالت میں ہائیڈرنٹس آپریشن جاری رکھنا عوامی مفاد کیخلاف ہے، بغیر قانونی اختیار ہائیڈرنٹس چلانا گورننس اور احتساب کو نقصان پہنچاتا ہے، درخواست میں عدالت سے شفاف نیلامی کرانے اور توسیع روکنے کی استدعا کی اور خود کو مستقبل کی بولی سے نکالے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔ دوسری جانب مخالف فریقین نے درخواست کو غلط مفروضوں اور بے بنیاد الزامات پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہائیڈرنٹ کنٹریکٹ شفاف اور مسابقتی بڈنگ کے ذریعے دیا گیا، مقررہ وقت پر بولی کے عمل کو چیلنج نہیں کیا گیا، عدالتوں کو تکنیکی اور انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ واٹر کارپوریشن نے عدالت میں کہا کہ انہوں نے معاملے کے مالی، قانونی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ شروع کردیا، واٹر کارپوریشن نے حتمی فیصلہ مناسب وقت میں کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ عدالت نے کہا کہ کارٹلائزیشن اور ملی بھگت کے الزامات فی الحال ثابت نہیں ہوئے، موجودہ انتظامات کو فوری غیرقانونی قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ سرکاری اثاثوں کی خریداری شفافیت اور مساوی مواقع کے اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے، معاہدہ ختم ہونے کے بعد تجدید صرف قانون کے مطابق ہوسکتی ہے۔رہنما ایم کیو ایم سینیٹر فیصل سبزواری کو دبئی کے سفر سے روک دیا گیاایم ایل 1 منصوبے کیلیے آئندہ مالی سال فنڈز حاصل کرنے کیلیے کوشاں ہیں، وفاقی وزیر خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.

سندھ ہائیکورٹ نے واٹر کارپوریشن کو دو ماہ میں ہائیڈرنٹس کے ٹھیکوں کی نئی نیلامی کا لائحہ عمل بنانے کا حکم دیدیا۔ ہائڈرنٹس کے ٹھیکوں کی مدت ختم ہونے پر نئے ٹینڈر نہ کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹھیکوں میں شفافیت اور منصفانہ مقابلے کے اصول پامال کیا جارہا ہے، پرانے ٹھیکوں کی مدت ختم ہوچکی، اس کے باوجود نئے ٹھیکوں کی نیلامی نہیں کی جا رہی۔ درخواست گزار نے کہا کہ اس حالت میں ہائیڈرنٹس آپریشن جاری رکھنا عوامی مفاد کیخلاف ہے، بغیر قانونی اختیار ہائیڈرنٹس چلانا گورننس اور احتساب کو نقصان پہنچاتا ہے، درخواست میں عدالت سے شفاف نیلامی کرانے اور توسیع روکنے کی استدعا کی اور خود کو مستقبل کی بولی سے نکالے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔ دوسری جانب مخالف فریقین نے درخواست کو غلط مفروضوں اور بے بنیاد الزامات پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہائیڈرنٹ کنٹریکٹ شفاف اور مسابقتی بڈنگ کے ذریعے دیا گیا، مقررہ وقت پر بولی کے عمل کو چیلنج نہیں کیا گیا، عدالتوں کو تکنیکی اور انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ واٹر کارپوریشن نے عدالت میں کہا کہ انہوں نے معاملے کے مالی، قانونی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ شروع کردیا، واٹر کارپوریشن نے حتمی فیصلہ مناسب وقت میں کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ عدالت نے کہا کہ کارٹلائزیشن اور ملی بھگت کے الزامات فی الحال ثابت نہیں ہوئے، موجودہ انتظامات کو فوری غیرقانونی قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ سرکاری اثاثوں کی خریداری شفافیت اور مساوی مواقع کے اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے، معاہدہ ختم ہونے کے بعد تجدید صرف قانون کے مطابق ہوسکتی ہے۔رہنما ایم کیو ایم سینیٹر فیصل سبزواری کو دبئی کے سفر سے روک دیا گیاایم ایل 1 منصوبے کیلیے آئندہ مالی سال فنڈز حاصل کرنے کیلیے کوشاں ہیں، وفاقی وزیر خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

 

United States Latest News, United States Headlines



Render Time: 2026-05-23 14:55:34