سندھ حکومت کا کاروباری اوقات کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

United States News News

سندھ حکومت کا کاروباری اوقات کی پابندی ختم کرنے کا اعلان
United States Latest News,United States Headlines

فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، کھانے پینے کی دکانوں اور شادی ہالز پر ہوگا

فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، کھانے پینے کی دکانوں اور شادی ہالز پر ہوگا، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے مطابق کاروباری مراکز اب پابندیوں کے بغیر معمول کے مطابق اپنے اوقاتِ کار جاری رکھ سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے لیے مخصوص اوقات دراصل توانائی کے تحفظ اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت مقرر کیے گئے تھے تاہم تاجروں اور صنعتکاروں کی تجاویز اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے پر نظرثانی کی گئی۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، شہری سہولت اور معیشت کے استحکام پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہمیشہ مشاورت، عوامی مفاد اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے تاکہ کسی بھی طبقے کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام اور کاروباری طبقے کے مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے فیصلے کیے جائیں گے جو معیشت، روزگار اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔پاکستان ٹائرز برآمد کرنے والے دنیا کے سرفہرست 10 ممالک میں شاملانٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی خلاف ورزیوں سے پاکستان کو سالانہ 860ارب روپے کا نقصان، سروےخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.

فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، کھانے پینے کی دکانوں اور شادی ہالز پر ہوگا، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے مطابق کاروباری مراکز اب پابندیوں کے بغیر معمول کے مطابق اپنے اوقاتِ کار جاری رکھ سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے لیے مخصوص اوقات دراصل توانائی کے تحفظ اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت مقرر کیے گئے تھے تاہم تاجروں اور صنعتکاروں کی تجاویز اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے پر نظرثانی کی گئی۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، شہری سہولت اور معیشت کے استحکام پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہمیشہ مشاورت، عوامی مفاد اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے تاکہ کسی بھی طبقے کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام اور کاروباری طبقے کے مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے فیصلے کیے جائیں گے جو معیشت، روزگار اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔پاکستان ٹائرز برآمد کرنے والے دنیا کے سرفہرست 10 ممالک میں شاملانٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی خلاف ورزیوں سے پاکستان کو سالانہ 860ارب روپے کا نقصان، سروےخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

 

United States Latest News, United States Headlines



Render Time: 2026-05-16 17:40:24