ناظم آباد، نیو کراچی، لانڈھی، کورنگی اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے، ترجمان
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 48 گھنٹوں سے زائد وقت سے معطل ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بریک ڈاؤن 26 جون کی رات 10 بجے پیش آیا جس کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے کے 3 پمپ ہاؤس کے 2 پمپ بند ہوگئے۔ پمپنگ بند ہونے کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہو رہی ہے جبکہ اب قلت کا خدشہ بھی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بریک ڈاؤن کو 48 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے فالٹ تاحال درست نہیں کیا جا سکا جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان کے مطابق پمپ بند ہونے کے باعث ناظم آباد، نیو کراچی، لانڈھی، کورنگی اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر کو مجموعی طور پر 185 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اعلیٰ حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں صورتحال کی سنگینی سے مکمل طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور غیر ضروری استعمال سے اجتناب کریں تاکہ موجودہ بحران پر قابو پایا جا سکے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کی فراہمی میں تعطل زیر زمین کیبل فالٹ کے باعث پیش آیا، علاقے میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث فالٹ کی درستگی میں دشواری کا سامنا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ پانی کی نکاسی ہوتے ہیں فالٹ کو دور کیا جائے گا جس کے بعد پانی کی سپلائی بحال ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے-الیکٹرک کی ٹیمیں علاقے میں موجود اور واٹر بورڈ کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ایک کروڑ 60 لاکھ نقد اور 40 تولہ سونا چوری کا ڈراپ سین، گھر کی مالکن ہی ماسٹر مائنڈ نکلیJun 27, 2025 11:00 AMسیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن بنا کر ہر شہری تک اس کی رسائی یقینی بنائی جا سکتی ہے، وفاقی وزیرکراچی: ٹیکسٹائل مل کی چھت سے پراسرار طور پر گر کر نوجوان جاں بحقکراچی: فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 48 گھنٹوں سے زائد وقت سے معطل ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بریک ڈاؤن 26 جون کی رات 10 بجے پیش آیا جس کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے کے 3 پمپ ہاؤس کے 2 پمپ بند ہوگئے۔ پمپنگ بند ہونے کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہو رہی ہے جبکہ اب قلت کا خدشہ بھی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بریک ڈاؤن کو 48 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے فالٹ تاحال درست نہیں کیا جا سکا جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان کے مطابق پمپ بند ہونے کے باعث ناظم آباد، نیو کراچی، لانڈھی، کورنگی اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر کو مجموعی طور پر 185 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اعلیٰ حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں صورتحال کی سنگینی سے مکمل طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور غیر ضروری استعمال سے اجتناب کریں تاکہ موجودہ بحران پر قابو پایا جا سکے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کی فراہمی میں تعطل زیر زمین کیبل فالٹ کے باعث پیش آیا، علاقے میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث فالٹ کی درستگی میں دشواری کا سامنا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ پانی کی نکاسی ہوتے ہیں فالٹ کو دور کیا جائے گا جس کے بعد پانی کی سپلائی بحال ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے-الیکٹرک کی ٹیمیں علاقے میں موجود اور واٹر بورڈ کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ایک کروڑ 60 لاکھ نقد اور 40 تولہ سونا چوری کا ڈراپ سین، گھر کی مالکن ہی ماسٹر مائنڈ نکلیJun 27, 2025 11:00 AMسیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن بنا کر ہر شہری تک اس کی رسائی یقینی بنائی جا سکتی ہے، وفاقی وزیرکراچی: ٹیکسٹائل مل کی چھت سے پراسرار طور پر گر کر نوجوان جاں بحقکراچی: فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
Canada Latest News, Canada Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
واشنگٹن میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 25 کروڑ مکھیاں آزادانتظامیہ نے فوری طور پر علاقے کے مکینوں کو ٹرک کے مقام سے دور رہنے اور شہد کی مکھیوں سے بچنے کی ہدایات جاری کر دیں
Read more »
مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاؤں پر قائم منصوبوں سے پاکستان کتنی بجلی پیدا کرتا ہے؟پاکستان کی 27 فیصد بجلی مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے سندھ اورجہلم کے پانی سے پیدا ہوتی ہے: پاکستانی حکام
Read more »
کراچی میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پر مبینہ تشدد کی وائرل ویڈیو: ’ملزم کی لینڈ کروزر گاڑی سے معمولی ٹکر ہوئی تھی‘کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے علاقے میں کار سے ٹکرانے پر موٹر سائیکل سوار نوجوان پر مبینہ تشدد کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Read more »
کراچی: چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے 4زخمیوں میں شامل ایک شہری دم توڑ گیاکراچی: چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا شہری دم توڑ گیا
Read more »
کے الیکٹرک کی خرابی کے باعث کراچی کے کئی علاقوں کو پانی کی فراہمی معطلپمپنگ اسٹیشن کی بندش نے کراچی میں پانی کے پہلے سے موجود بحران کو مزید سنگین کر دیا ہے
Read more »
کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع، دو افراد جاں بحق، متعدد علاقے بجلی سے محرومکے-الیکٹرک کی ہیلپ لائن پر کال کرنے کے باوجود کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جا رہا، شہری
Read more »




