اہم سفارتی دوروں کے موقع پر فالس فلیگ آپریشنز بھارت کا پراناطریقہ ہے، مشاہد حسین سید
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ احمد سعید منہاس نے بھارتی میڈیا کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا فاشسٹ میڈیا بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام دھر رہا ہے، پہلگام حملہ مقبوضہ کشمیر کے 400 کلومیٹر اندر ہوا ہے۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ احمد سعید منہاس کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان پر کسی قسم کے حملے کی کوشش ہوئی تو 2019 میں ابھینندن کو چائے پلا کر بھیجا تھا، اب بسکٹ بھی کھلائیں گے۔ آرمی چیف نے اوورسیز کنونشن میں واضح کیا تھا کہ پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائےگی۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد ولی نےکہا کہ پہلگام حملہ بھارت کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی تھی، سوشل میڈیا پر حملےکے فوراً بعد پاکستان پر الزام دھرا گیا، بھارتی میڈیا بھی ہرزہ سرائی کررہا ہے۔ماہر بین الاقوامی امور مشاہد حسین سید نے بھارتی حکومت کی جانب سے فوری پاکستان پر الزام لگانے کی روش کی مذمت کی اور کہا کہ یہ بھارتی حکومت کا اسٹینڈرڈ پروسیجر ہے کہ بھارت یا مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ ہو تو اس کا الزام ایک آٹومیٹڈ سسٹم کے تحت پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔ مشاہد حسین سیدکا کہنا تھا کہ اہم سفارتی دوروں کے موقع پر فالس فلیگ آپریشنز بھارت کا پراناطریقہ ہے، جعفر ایکسپرس حملےکے بعد بھارت نے پاکستان کو تحقیقات کا مشورہ دیا اور اب پہلگام حملے کے بعد بھارت کا رویہ اپنے مشورے کے برعکس ہے۔ ماہر قومی سلامتی امور سید محمدعلی نے کہا کہ بھارت کا اس وقت فالس فلیگ آپریشن کرنےکا مقصد نہ صرف اسلام ، پاکستان اور کشمیریوں کو بدنام کرنا ہے بلکہ اپنے داخلی مسائل کی طرف سے توجہ ہٹانا ہے، بھارت اس کے ذریعے ٹیرف کے معاملے پر امریکی دباؤ کو بھی کم کرنا چاہتا ہے۔ سری نگر کے ایک رہائشی نے پہلگام حملےکو بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دے دیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں، وہ کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ امت شاہ کیا کررہے تھے؟ انہیں صرف مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنانا آتا ہے، یہ کشمیریوں کو بدنام کرنےکی سازش ہے۔.
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ احمد سعید منہاس نے بھارتی میڈیا کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا فاشسٹ میڈیا بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام دھر رہا ہے، پہلگام حملہ مقبوضہ کشمیر کے 400 کلومیٹر اندر ہوا ہے۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ احمد سعید منہاس کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان پر کسی قسم کے حملے کی کوشش ہوئی تو 2019 میں ابھینندن کو چائے پلا کر بھیجا تھا، اب بسکٹ بھی کھلائیں گے۔ آرمی چیف نے اوورسیز کنونشن میں واضح کیا تھا کہ پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائےگی۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد ولی نےکہا کہ پہلگام حملہ بھارت کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی تھی، سوشل میڈیا پر حملےکے فوراً بعد پاکستان پر الزام دھرا گیا، بھارتی میڈیا بھی ہرزہ سرائی کررہا ہے۔ماہر بین الاقوامی امور مشاہد حسین سید نے بھارتی حکومت کی جانب سے فوری پاکستان پر الزام لگانے کی روش کی مذمت کی اور کہا کہ یہ بھارتی حکومت کا اسٹینڈرڈ پروسیجر ہے کہ بھارت یا مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ ہو تو اس کا الزام ایک آٹومیٹڈ سسٹم کے تحت پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔ مشاہد حسین سیدکا کہنا تھا کہ اہم سفارتی دوروں کے موقع پر فالس فلیگ آپریشنز بھارت کا پراناطریقہ ہے، جعفر ایکسپرس حملےکے بعد بھارت نے پاکستان کو تحقیقات کا مشورہ دیا اور اب پہلگام حملے کے بعد بھارت کا رویہ اپنے مشورے کے برعکس ہے۔ ماہر قومی سلامتی امور سید محمدعلی نے کہا کہ بھارت کا اس وقت فالس فلیگ آپریشن کرنےکا مقصد نہ صرف اسلام ، پاکستان اور کشمیریوں کو بدنام کرنا ہے بلکہ اپنے داخلی مسائل کی طرف سے توجہ ہٹانا ہے، بھارت اس کے ذریعے ٹیرف کے معاملے پر امریکی دباؤ کو بھی کم کرنا چاہتا ہے۔ سری نگر کے ایک رہائشی نے پہلگام حملےکو بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دے دیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں، وہ کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ امت شاہ کیا کررہے تھے؟ انہیں صرف مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنانا آتا ہے، یہ کشمیریوں کو بدنام کرنےکی سازش ہے۔
Canada Latest News, Canada Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پشاور یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کو ارشد شریف سے منسوب کرنے کے بیان پر صوبائی وزیر پر شدید تنقیدسیاسی رہنماؤں نے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کے فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا
Read more »
کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی کا بھارت پر انتخابات میں مداخلت کا الزامتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت کی ان سرگرمیوں کا نوٹس لینا ہوگا تاکہ جمہوری عمل کو محفوظ بنایا جا سکے
Read more »
ٹیرف کی جنگ: چین نے امریکا کی مزید18 کمپنیوں پر پابندی عائد کردیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر کرنسی میں ہیرا پھیری کا الزام لگایاتو چین نے امریکی ٹیرف کو غنڈہ گردی قرار دے دیا
Read more »
چین کا لباس پہن کر چین پر تنقید! امریکی ترجمان کا دہرا معیار بے نقابترجمان وائٹ ہاؤس کے طرز عمل کو سوشل میڈیا صارفین نے منافقت قرار دے دیا
Read more »
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردیفچ نے پاکستان کا معاشی منظر نامہ بھی منفی سے بڑھا کر مستحکم قرار دے دیا۔
Read more »
فواد خان پُر کشش شخصیت اور فلموں کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں، وانی کپوربھارتی اداکارہ نے پاکستانی سپر اسٹار کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دے دیا
Read more »




