حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے سامنے آیا ہے کہ یوٹیوبر نے جعلی میسجز کے سکرین شاٹس بنائے اور مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی آڈیو بھی شیئر کی، تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ اداکار کا تعلق اداکارہ کم سے-رون سے اس وقت تھا جب وہ کم عمر تھیں۔
خودکشی کرنے والی اداکارہ سے کم عمری میں تعلق کے جعلی شواہد جو کورین اداکار کا کریئر لے ڈوبے دراصل ’اے آئی‘ سے بنے تھے: پولیساس سکینڈل نے کم سو-ہیون کے کیریئر کو شدید متاثر کیا، جو کبھی جنوبی کوریا میں ایک بہت بڑا اور مشہور نام تھےجنوبی کوریا کی پولیس ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے مشہور اداکار کم سوہیون کے خلاف جھوٹے ثبوت بنا کر ایک بڑا سکینڈل کھڑا کیا۔ کم سو ہیون جنوبی کوریا کے مقبول نوجوان اداکاروں میں ایک معروف نام ہیں لیکن ان کی شہرت کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب ان پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ انھوں نے خودکشی کرنے والی ایک اداکارہ کے ساتھ اس وقت بھی مراسم رکھے جب وہ بہت کم عمر تھیں۔ اب حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے سامنے آیا ہے کہ یوٹیوبر نے جعلی میسجز کے سکرین شاٹس بنائے اور مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی آڈیو بھی شیئر کی، تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ اداکار کا تعلق اداکارہ کم سے-رون سے اس وقت تھا جب وہ کم عمر تھیں۔پڑھتے رہیے اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں ہلچل مچ گئی اور کم سو-ہیون کا کیریئر شدید متاثر ہوا، تاہم وہ شروع سے ہی ان الزامات کو جھوٹا قرار دیتے رہے ہیں۔یوٹیوبر کم سی-یوئی نے بعد میں ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ حکام کے الزامات ایک ’چال‘ ہیں جو ان کی تحقیقات کو متاثر کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ نوجوان اداکارہ کم سے-رون کی موت کے چند ماہ بعد، اس یوٹیوبر نے آن لائن ایک آڈیو ریکارڈنگ پوسٹ کی تھی جس میں مبینہ طور پر اداکارہ یہ کہتی سنائی دیتی تھی کہ وہ کم سو-ہیون کے ساتھ مڈل سکول کے زمانے سے تعلق میں تھیں۔ کم سی-یوئی، جس کے چینل پر تقریباً دس لاکھ فالوورز ہیں، انھوں نے ایسے سکرین شاٹس بھی پیش کیے تھے جو بظاہر اداکار اور اداکارہ کے درمیان بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغامات دکھاتے تھے۔ ایران جنگ کی ’مخالف‘ اور پاکستان کی ناقد امریکی انٹیلیجنس سربراہ تلسی گبارڈ کا اچانک استعفیٰ: ’ہمیں ان کی کمی محسوس ہو گی‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، قطری وفد بھی تہران میں موجود ایرانی افسران پر جاسوسی کے الزام سے رہبر اعلی کے ساتھ اختلافات اور نااہلی تک، محمود احمدی نژاد کون ہیں؟
سات سالہ بچی کا پڑوسی کے ہاتھوں مبینہ ریپ اور قتل: ’کٹا سر باتھ روم سے جبکہ جسم کے باقی حصے چارپائی کے نیچے سے برآمد ہوئے‘وہ یہ بھی الزام لگاتے ہیں کہ یوٹیوبر نے اداکارہ کے فون سے بھیجے گئے ٹیکسٹ میسجز کے سکرین شاٹس میں رد و بدل کیا تاکہ ایسا لگے کہ وہ کم سو-ہیون کو پیغامات بھیج رہی تھیں۔ادکار کم سو-ہیون نے کہا کہ ’میں کسی ایسی چیز کا اعتراف نہیں کر سکتا جو میں نے کی ہی نہیں۔‘بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیںپولیس کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق، ان کے اقدامات نے ’ اداکار کم سو-ہیون کی سماجی ساکھ کو ختم کر دیا اور ان کی معاشی سرگرمیوں کو ہر سطح پر متاثر کیا، اور ان کے پیشہ ورانہ مستقبل کی بنیاد کو تباہ کر دیا۔‘جنوبی کوریا میں مشہور شخصیات کے لیے بہت سخت معیار ہوتے ہیں اور انھیں شدید نگرانی کا سامنا ہوتا ہے۔ سنگین الزامات کے علاوہ، بعض فنکاروں کو صرف اس وجہ سے بھی منظر عام سے ہٹنا پڑا ہے کہ وہ نوجوانی میں بدمعاشی کرتے تھے یا جعلی برانڈ کے کپڑے پہنتے تھے۔ کم سے-رون خود بھی ایک واقعے کے بعد آن لائن تنقید کا نشانہ بنی تھیں جب 2022 میں شراب پی کر گاڑی چلانے کے کیس میں ان پر جرمانہ ہوا تھا۔ اس سے پہلے انھیں جنوبی کوریا کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا تھا۔ ان کی موت کے فوراً بعد آن لائن یہ افواہیں پھیلیں کہ کم سو-ہیون نے ان کے ساتھ اس وقت تعلق رکھا تھا جب وہ صرف 15 سال کی تھیں۔ یہ افواہیں اس وقت مزید پھیل گئیں جب یوٹیوبر نے میسجز اور آڈیو جاری کیے، اور اداکارہ کے خاندان نے بھی ان کی بات کی حمایت کی۔37 سالہ کم سو ہیون جنوبی کوریا کے ایک معروف اداکار ہیں، جو کئی کامیاب ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکے ہیں، جن میں مائی لو فرام دی سٹار، ، نیٹ فلکس کا کوئین آف ٹیئرز، اور فلم سیکریٹلی گریٹلی شامل ہیںبعد میں اداکار نے تسلیم کیا کہ وہ اداکارہ کے ساتھ ایک سال تک تعلق میں رہے تھے، لیکن صرف اس وقت جب وہ بالغ تھیں۔ مارچ 2025 میں ایک جذباتی پریس کانفرنس میں اداکار نے اصرار کیا کہ انہوں نے کبھی بھی اس وقت تعلق نہیں رکھا جب وہ کم عمر تھیں۔اداکار کم سو-ہیون نے کہا کہ ’میں نے کبھی ان کے ساتھ اس وقت تعلق نہیں رکھا جب وہ کم عمر تھیں۔ اس حقیقت کے علاوہ کہ ہم دونوں اداکار تھے، ہمارا تعلق بھی ایک عام جوڑے جیسا ہی تھا۔‘ اسی مہینے انھوں نے یوٹیوبر اور اداکارہ کے خاندان کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر فوجداری مقدمات اور دعوے دائر کیے۔ 37 سالہ کم سو-ہیون جنوبی کوریا کے ایک معروف اداکار ہیں، جو کئی کامیاب ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکے ہیں، جن میں مائی لو فرام دی سٹار، ، نیٹ فلکس کا کوئین آف ٹیئرز، اور فلم سیکریٹلی گریٹلی شامل ہیں۔ وہ ماضی میں اشتہارات کے لیے بھی بہت پسند کیے جاتے تھے، لیکن اس تنازع کے بعد کئی برانڈز نے ان سے فاصلہ اختیار کر لیا ہے۔ 17 مارچ کو فیشن برانڈ پراڈا نے اعلان کیا کہ اس نے باہمی رضامندی سے ان کے ساتھ کام ختم کر دیا ہے۔ اسی طرح کورین کاسمیٹک برانڈ ڈنٹو نے بھی ایسا ہی کیا۔ کم سو-ہیون نے یہ بھی وضاحت دی کہ 2024 میں جب اداکارہ نے انسٹاگرام پر دونوں کی ایک تصویر شیئر کی تھی ، تو انھوں نے اس وقت تعلق سے انکار کیوں کیا۔ اس وقت وہ نیٹ فلکس کے مشہور ڈرامے بکوئین آف ٹیئرز میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا ’مجھے اس ڈرامے کے مرکزی اداکار کے طور پر بہت کچھ بچانا تھا۔ اگر میں ایک سال کے تعلق کا اعتراف کر لیتا تو دوسرے اداکاروں، عملے اور پوری پروڈکشن ٹیم پر کیا اثر پڑتا؟
جتنا زیادہ میں نے سوچا، مجھے لگا کہ ایسا کرنا درست نہیں ہوگا۔‘ جنوبی کوریا کی شوبز انڈسٹری میں کسی اداکار کے ذاتی تعلقات کا اعتراف بھی اکثر سکینڈل سمجھا جاتا ہے، کیونکہ وہاں مشہور شخصیات کی نجی زندگی پر بہت سخت نظر رکھی جاتی ہے۔ پہلے کئی کامیاب ڈراموں اور اشتہارات میں نظر آنے والے کم سو-ہیون اس سکینڈل کے بعد کبھی باضابطہ عوامی تقریبات میں شریک نہیں ہوئے۔ ان کا ڈزنی پلس کا ڈرامہ ’ناک آف‘ جس پر وہ کام کر رہے تھے، سکینڈل کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کم سو-ہیون اور ان کی ایجنسی نے اب تک یوٹیوبر کے خلاف گرفتاری وارنٹ کی درخواست پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ ’چین جنگ کو کیوں ترجیح دے رہا ہے، ایک جوہری بم سرحد کے قریب گِر سکتا ہے‘: چینی شہری کورین اداکارہ کے الفاظ پر ناراض کیوں؟
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، قطری وفد بھی تہران میں موجود ایران جنگ کی ’مخالف‘ اور پاکستان کی ناقد امریکی انٹیلیجنس سربراہ تلسی گبارڈ کا اچانک استعفیٰ: ’ہمیں ان کی کمی محسوس ہو گی‘ خودکشی کرنے والی اداکارہ سے کم عمری میں تعلق کے جعلی شواہد جو کورین اداکار کا کریئر لے ڈوبے دراصل ’اے آئی‘ سے بنے تھے: پولیسیونیورسٹی آف چکوال میں اسرائیلی پرچم: ’نان ایشو کو ایشو بنا کر طلبہ کی محنت کو پس منظر میں دھکیل دیا گیا‘ پاکستان میں رہائشی پلاٹوں کے نام پر ’فائلوں‘ کا غیرقانونی کاروبار کیسے کیا جاتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
ایران جنگ کی ’مخالف‘ اور پاکستان کی ناقد امریکی انٹیلیجنس سربراہ تلسی گبارڈ کا اچانک استعفیٰ: ’ہمیں ان کی کمی محسوس ہو گی‘فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، قطری وفد بھی تہران میں موجود خودکشی کرنے والی اداکارہ سے کم عمری میں تعلق کے جعلی شواہد جو کورین اداکار کا کریئر لے ڈوبے دراصل ’اے آئی‘ سے بنے تھے: پولیس ایرانی افسران پر جاسوسی کے الزام سے رہبر اعلی کے ساتھ اختلافات اور نااہلی تک، محمود احمدی نژاد کون ہیں؟
سات سالہ بچی کا پڑوسی کے ہاتھوں مبینہ ریپ اور قتل: ’کٹا سر باتھ روم سے جبکہ جسم کے باقی حصے چارپائی کے نیچے سے برآمد ہوئے‘ جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی میں ’خونیں جھڑپ‘ اور 18 شدت پسندوں کی ہلاکت: کیا پاکستانی شدت پسند تنظیموں کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں؟ پاسدار سے ’جانِ فدا‘ تک: ایران میں نئی یکجہتی مہم جس میں حکومت کے بقول تین کروڑ سے زائد لوگ شامل ہو چکے ہیں ’میرا بیٹا میڈیکل کی تعلیم کے لیے پاکستان گیا تھا‘: مظفرآباد میں قتل ہونے والے حمزہ کو انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں عسکریت پسندی سے کیوں جوڑا جا رہا ہے؟
خودکشی یا جہیز پر قتل: ایک ماڈل کی شادی کے پانچ ماہ بعد سسرال میں ’پراسرار موت‘ کا معمہ اور مفرور شوہر کی تلاش



