معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی ویب سیریز 'ہیرامنڈی' کے لیے اسکرپٹ لکھنے کی پیشکش کی گئی تھی، جسے انہوں نے حب الوطنی اور عزتِ نفس کی بنا پر مسترد کر دی۔ انہوں نے اپنی نجی زندگی اور والدہ کی بیماری کے حوالے سے بھی انکشافات کیے۔
معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ویب سیریز ’ ہیرامنڈی ‘ کے لیے انہیں اسکرپٹ لکھنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر یہ آفر مسترد کر دی۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ منصوبہ ’منڈی‘ کے نام سے فلم کی شکل میں شروع کیا گیا تھا، اور انہیں بھارت سے متعدد بار رابطہ کیا گیا۔ خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق انہوں نے حب الوطنی اور عزتِ نفس کو مقدم رکھتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستانی لکھاری کو بھی وہی مقام ملنا چاہیے جو پاکستان میں بھارتی فنکاروں کو حاصل رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مناسب عزت دی جاتی تو وہ مفت میں بھی اسکرپٹ لکھنے کو تیار تھے، مگر 2015 میں انہوں نے حتمی طور پر اس منصوبے سے علیحدگی اختیار کر لی۔ اسی گفتگو میں خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی نجی زندگی، والدین کے ساتھ تعلق اور والدہ کی بیماری کے حوالے سے بھی جذباتی انکشافات کیے، جنہوں نے مداحوں کو ان کی شخصیت کے ایک مختلف پہلو سے روشناس کرایا۔اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کی خوشخبری سنا دیخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.
معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ کے لیے انہیں اسکرپٹ لکھنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر یہ آفر مسترد کر دی۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ منصوبہ ’منڈی‘ کے نام سے فلم کی شکل میں شروع کیا گیا تھا، اور انہیں بھارت سے متعدد بار رابطہ کیا گیا۔ خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق انہوں نے حب الوطنی اور عزتِ نفس کو مقدم رکھتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستانی لکھاری کو بھی وہی مقام ملنا چاہیے جو پاکستان میں بھارتی فنکاروں کو حاصل رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مناسب عزت دی جاتی تو وہ مفت میں بھی اسکرپٹ لکھنے کو تیار تھے، مگر 2015 میں انہوں نے حتمی طور پر اس منصوبے سے علیحدگی اختیار کر لی۔ اسی گفتگو میں خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی نجی زندگی، والدین کے ساتھ تعلق اور والدہ کی بیماری کے حوالے سے بھی جذباتی انکشافات کیے، جنہوں نے مداحوں کو ان کی شخصیت کے ایک مختلف پہلو سے روشناس کرایا۔اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کی خوشخبری سنا دیخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
خلیل الرحمان قمر ہیرامنڈی بھارتی ویب سیریز اسکرپٹ حب الوطنی
