حکومت نے الیکٹرک بائیکس اسکیم میں بڑی تبدیلیاں کیں، بینکوں کی کم تعاون پر نئی پالیسی منظور

اقتصادیات News

حکومت نے الیکٹرک بائیکس اسکیم میں بڑی تبدیلیاں کیں، بینکوں کی کم تعاون پر نئی پالیسی منظور
الیکٹرک بائیکسسبسڈیپاکستان

پاکستان میں الیکٹرک بائیکس اسکیم کے لیے بینکوں کی جانب سے کم تعاون پر حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان ایکسلریٹڈ وہیکل الیکٹریفکیشن پروگرام میں اہم ترامیم کی منظوری دی ہے۔ اب تک صرف 5,409 الیکٹرک بائیکس تقسیم کیے گئے ہیں، جو سالانہ ہدف کا صرف 4.5 فیصد ہے۔ حکومت نے نئی اسکیموں کا اعلان کیا ہے، جن میں سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی سہولت اور طلبا کے لیے 600 بائیکس کی تقسیم شامل ہے۔

وزیراعظم کی سبسڈی والی الیکٹرک بائیکس اسکیم میں کمرشل بینک وں کی جانب سے خاطر خواہ تعاون نہ ملنے پر حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق بینکوں نے موصول ہونیوالی درخواستوں میں سے صرف 4,075 یعنی تقریباً 9 فیصد درخواستیں منظورکیں،جس کے باعث حکومت رواں مالی سال میں 116,000 الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کاہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان ایکسلریٹڈ وہیکل الیکٹریفکیشن پروگرام میں اہم ترامیم کی منظوری دیدی ہے، پروگرام کامقصد الیکٹرک بائیکس ، رکشوں اور لوڈرزکے استعمال کوفروغ دینا تھا،جس کیلیے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق اب تک صرف 5,409 الیکٹرک بائیکس اوررکشے تقسیم کیے جاسکے ہیں، جو سالانہ ہدف کامحض 4.

5 فیصد ہے۔ بینکوں کو بھیجی گئی 44,689 درخواستوں میں سے صرف 22 فیصد پرکارروائی ہوئی، جبکہ منظوری کی شرح انتہائی کم رہی۔ دوسری جانب خود مالی معاونت (سیلف فنانس) اسکیم کے تحت بہتر نتائج سامنے آئے، جہاں تقریباً تمام درخواست گزاروں کو بائیکس فراہم کر دی گئیں اور اکثریت کو سبسڈی بھی مل گئی۔ بلوچستان میں عام آدمی کیلیے الیکٹرک بائیکس اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ دوسرے مرحلے میں بینکوں کاکردارکم کرتے ہوئے سیلف فنانس اسکیم کومزید فروغ دیاجائیگا، نئی سہولت کے تحت صارفین بائیک کی قیمت میں سے سبسڈی منہاکرکے ادائیگی کر سکیں گے،جس سے انہیں مکمل رقم پیشگی ادانہیں کرنا پڑے گی۔ سرکاری ملازمین (گریڈ 16 اورکم) کیلیے خصوصی اسکیم بھی متعارف کرائی گئی،جس کے تحت وہ صرف 10 ہزارروپے ایڈوانس دے کر الیکٹرک بائیک حاصل کر سکیں گے،جبکہ باقی ادائیگی حکومت اقساط میں کرے گی۔ مزید برآں حکومت نے طلباکیلیے بھی اسکیم کااعلان کیاہے،جس کے تحت ملک بھر کے تعلیمی بورڈزکے نمایاں پوزیشن ہولڈرزمیں 600 الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق نئی اسکیم کے تحت تین ماہ میں ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس متعارف کرانے کامنصوبہ بھی بنایاگیا،جس سے ایندھن کی بچت اورزرِمبادلہ میں کمی ممکن ہوسکے گی، پروگرام نیو انرجی وہیکلز اپنانے کیلیے عائد لیوی کے تحت فنڈکیاجارہاہے،جس کیلیے رواں مالی سال میں 9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بلال بن ثاقب نے ورچوئیل ایجنٹس کی ٹیم تیار کرلی، فری لانسرز اور نوجوانوں کو خبردار کردیاآئی ایم ایف معاہدہ، سوورین ویلتھ فنڈز کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

الیکٹرک بائیکس سبسڈی پاکستان اقتصادی پالیسی کمرشل بینک

 

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

UAE moves to 4.5-day week, Saturday-Sunday weekend: state mediaUAE moves to 4.5-day week, Saturday-Sunday weekend: state mediaUAE moves to 4.5-day week, Saturday-Sunday weekend: state media
Read more »

سوات اور گردونواح میں ایک گھنٹے میں دو مرتبہ زلزلہ شہریوں میں خوف وہراسسوات اور گردونواح میں ایک گھنٹے میں دو مرتبہ زلزلہ شہریوں میں خوف وہراسسوات اور گردونواح میں ایک گھنٹے میں دو مرتبہ زلزلہ، شہریوں میں خوف وہراس
Read more »

NASA unveils first findings from asteroid sample, revealing carbon and waterNASA unveils first findings from asteroid sample, revealing carbon and waterNASA has unveiled preliminary findings from the asteroid sample collected from the 4.5-billion-year-old asteroid Bennu by the OSIRIS-REx mission.
Read more »

Punjab govt to give solar systems to 4.5m citizens consuming up to 500 unitsPunjab govt to give solar systems to 4.5m citizens consuming up to 500 unitsPunjab government solar system initiative to provide solar systems to 4.5 million citizens consuming up to 500 units. Aimed at red...
Read more »

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیاپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیادونوں پروگرامز کے تحت مجموعی ادائیگیاں تقریباً 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی
Read more »

4.5 magnitude earthquake jolts Gilgit-Baltistan4.5 magnitude earthquake jolts Gilgit-BaltistanThe 4.5 magnitude earthquake struck various parts of Gilg­it-Baltistan, particularly the Chapursan Valley.
Read more »



Render Time: 2026-05-06 07:01:37