اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ جسٹس تصدق حسین جیلانی بذات خود توبڑے اچھے جج ہیں،ہماری جو تاریخ ہے اسے سامنے رکھیں تو حاضر سروس چیف جسٹس آف پاکستان وہ بھی اگر کسی کمیشن کا سربراہ بنا تو وہ کمیشن کچھ نہ کرسکا،تصدق حسین جیلانی ایک ریٹائرڈ جج ہیں ایک ریٹائرد جج کی پاکستان میں کوئی اہمیت نہیں ہے، جہاں...
اسلام آباد سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ جسٹس تصدق حسین جیلانی بذات خود توبڑے اچھے جج ہیں،ہماری جو تاریخ ہے اسے سامنے رکھیں تو حاضر سروس چیف جسٹس آف پاکستان وہ بھی اگر کسی کمیشن کا سربراہ بنا تو وہ کمیشن کچھ نہ کرسکا،تصدق حسین جیلانی ایک ریٹائرڈ جج ہیں ایک ریٹائرد جج کی پاکستان میں کوئی اہمیت نہیں ہے، جہاں حاضر سروس جج فریادی بنے ہوئے ہیں تو ایک ریٹائرڈ جج ان کو انصاف کیسے دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ جس حکومت نے ریٹائرد جج کے نام کا اعلان کیا ہے۔ اس حکومت کی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججزکی فریاد پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے اور اسکی مذمت کی گئی ہے۔اگر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 ججز کی شکایت پر شکوک و شبہات کا اظہار نہ ہوتا تو کچھ امید ہم کرسکتے تھے کہ تصدق حسین جیلانی کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔اگر وہ سچائی کو سامنے لانے کی کوشش کریں گے تو حکومت ان کا ساتھ دیگی۔تصدق حسین جیلانی بریک تھرو کرتے بھی ہیں اور روایت چھوڑ کر سچ سامنے لے بھی آتے تو ایڈریس تو وفاقی حکومت نے کرنا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف خود اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں پس منظر میں رہتے ہوئے کس طرح سے سیاست میں مداخلت کرتی ہیں۔ جب مسلم لیگ کا بیانیہ ہے بار بار بہت سے ججوں پر الزامات لگاتے رہے ہیں کہ ان ججوں نے ایک ایجنڈے کے تحت ہمارے خلاف کارروائی کی ۔ مسلم لیگ کی لیڈر شپ تو خود یہ کہتی رہی ہے کہ انٹیلی ایجنسیاں عدلیہ پر اثر انداز ہوتی ہیں عدالتی امور میں مداخلت کرتی ہیں۔تصدق حسین جیلانی کو چاہیے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کو بھی بلائیں ۔ ان سے پوچھیں کہ آپ نے جو الزمات لگائے تھے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں عدالتی امور میں مداخلت کرتی ہیں کہاں پر کس نے کیا بات کی تھی۔ علی ثقلین ڈویلپرز کا شاندار پراجیکٹ ''SQمال،، پاکستان کے بڑے سٹارز نے بھی انویسٹمنٹ .
Canada Latest News, Canada Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
ٹی 20 ورلڈ کپ میں کونسے اسپنرز لیکر جانا چاہیے؟اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ اسپنر عثمان طارق کو ورلڈ کپ کے لیے لے کر جانا چاہیے۔
Read more »
جمعہ پڑھنے والوں کو لاتیں مارنے والے بھارتی پولیس اہلکار کا انجامجمعہ کی نماز پڑھنے والوں کو لاتیں مارنے والے بھارتی پولیس اہلکار کو محکمے نے معطل کر کے اس کے تحقیقات کا آغاز کر دیا
Read more »
دوست کے ساتھ مل کر اس کے والد کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتارکراچی میں دوست کے ساتھ مل کر اس والد کو قتل کرنے والے ملزم کو کراچی پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔
Read more »
لاہور : نشہ آور جوس پلا کر گردے نکال کر فروخت کرنیوالے گینگ کا رکن گرفتارلاہور : نشہ آور جوس پلا کر گردے نکال کر فروخت کرنیوالے گینگ کے کارندے کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان غریب لوگوں کو پیسوں کا لالچ دیکر بھی گردے نکلواتے تھے۔
Read more »
پہلے مسلم پاکستانی نامزد جج پر الزامات،امریکی سینیٹرحمایت میں کھل کر سامنے ...واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی سینیٹر کوری بوکر نے امریکی اپیلیٹ کورٹ کے پہلے مسلم پاکستانی نامزد جج عدیل منگی پر الزامات کو من گھڑت قرار دے دیااور کھل کر سامنے آگئے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹ سے 35 منٹ خطاب میں امریکی سینیٹر کوری بوکر نے کہا کہ اسرائیل میں مسلم جج ہو سکتا ہے تو امریکا میں کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے...
Read more »
پی ٹی آئی کا ججز کے الزامات پرانکوائری کمیشن چیلنج کرنیکا فیصلہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے ججز کے الزامات پر تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رہنماتحریک انصاف شیرافضل مروت کاکہنا ہے کہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی اس کمیشن کے لیے انتہائی مس فٹ ہیں ۔تصدق جیلانی کی تعیناتی کو چیلنج کیا جائے گا ۔پاکستان تحریک انصاف مشاورت کے بعد تصدق جیلانی کی تعیناتی کو...
Read more »



