Beyond the Breaking News

جیکلین فرنانڈیز منی لانڈرنگ کیس میں بُری طرح پھنس گئیں

United States News News

جیکلین فرنانڈیز منی لانڈرنگ کیس میں بُری طرح پھنس گئیں
United States Latest News,United States Headlines

رولر کوسٹر میں خرابی، لوگ 100 فٹ بلندی پر پھنس گئے : بولی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں بُری طرح پھنس گئیں۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈیز کی قانونی مشکلا

رولر کوسٹر میں خرابی، لوگ 100 فٹ بلندی پر پھنس گئے : بولی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں بُری طرح پھنس گئیں۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈیز کی قانونی مشکلات ختم نہ ہو سکیں، ملزم سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات کے باعث اداکارہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ہفتے کے روز پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ادتی سنگھ سے مبینہ طور پر 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں ملزم سکیش چندر شیکھر، ان کی اہلیہ لینا ماریا پال، بولی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اور دیگر کے خلاف الزامات طے کرنے کا حکم دیا۔ایڈیشنل سیشن جج پرشانت شرما نے ریماکس دیے کہ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بظاہر ریکارڈ پر ایسا کافی مواد موجود ہے جس کی بنیاد پر تمام ملزمان یعنی سکیش چندرشیکھر، لینا ماریا پال عرف لینا پالوس، دیپک رامنانی، پردیپ رمدانی، بی موہن راج، ارون متھو، ڈی کملیش کوٹھاری، پنکی ایرانی، جیکلین فرنانڈیز، پوجا سنگھ، دھرم سنگھ مینا، مہیندر پرساد سندریال، سندر بورا، کومل پودار، جتیندر نرولا، اویناش کمار اور جئے پرکاش سنگھل کے خلاف شدید شبہ پیدا ہوتا ہے۔ ’اس لیے ان ملزمان پر پی ایم ایل اے کی دفعہ 3 کے تحت جرم کے الزامات عائد کیے جانے چاہئیں جو پی ایم ایل اے کی دفعہ 4 کے تحت قابلِ سزا ہے۔‘یہ پیشرفت اس لیے اہم ہے کیونکہ جیکلین فرنانڈیز کا نام طویل عرصے سے اس ہائی پروفائل کیس سے جڑا ہوا ہے۔ اگرچہ مکوکا کیس میں انہیں ملزمہ نہیں ٹھہرایا گیا لیکن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں ایک مختلف مؤقف اختیار کیا ہے۔ ای ڈی کے کیس میں بولی وڈ اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر وہ قیمتی تحائف وصول کیے جو چندر شیکھر کے بھتہ خوری کے ریکٹ سے حاصل ہونے والی کمائی سے خریدے گئے تھے۔ اداکارہ مسلسل تمام الزامات کی تردید کرتی آئی ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ وہ سکیش کی مجرمانہ تاریخ سے لاعلم تھیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 17 اگست 2022 کو ایک چارج شیٹ دائر کی تھی جس میں انہیں چندر شیکھر سے منسلک کیس میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ اپنی ضمنی چارج شیٹ میں ای ڈی نے الزام لگایا تھا کہ جیکلین فرنانڈیز نے سکیش سے 5.

71 کروڑ روپے کے تحائف وصول کیے لیکن وہ خود کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ وہ دراصل سکیش کی ہیرا پھیری کا شکار ہوئی تھیں۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

arynewsud /  🏆 5. in PK

 

United States Latest News, United States Headlines



Render Time: 2026-06-02 19:32:23