پے در پے حادثات کے بعد بھارتی فضائیہ نے 30 تیجس طیاروں کی پوری فلیٹ کو خاموشی سے گراؤنڈ کر دیا
پے در پے حادثات کے بعد بھارتی فضائیہ نے 30 تیجس طیاروں کی پوری فلیٹ کو خاموشی سے گراؤنڈ کر دیابھارت میں تیار جنگی طیارے تیجس نے نام نہاد "میڈ ان انڈیا " منصوبے کی ناکامی اور ناقص دفاعی صلاحیت کی قلعی کھول دی۔ طیاروں کی تباہی کے ساتھ جنگی جنون میں مبتلا مودی کے وشو گرو بننے کے تمام مکروہ عزائم زمیں بوس ہو گئے۔ بی بی سی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جنگی طیاروں کی تباہی کے بڑھتے واقعات، انڈیا کا بڑی فوجی طاقت بننے کا خواب چکنا چور کر رہے ہیں۔ 7 فروری 2026 کو تیجس کے تیسرے حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ نے 30 تیجس طیاروں کی پوری فلیٹ کو خاموشی سے گراؤنڈ کر دیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق تیجس پروگرام 1981 میں شروع ہوا جبکہ پہلی ٹیسٹ فلائٹ 2001 میں ہوئی مگر پھر بھی بھارت اپنا انجن تیار نہیں کر سکا، تیجس طیاروں کے انجن، ایویونکس، ریڈار سسٹمز اور ہتھیار امریکہ اور اسرائیل سے درآمد کیے گئے، کسی طیارے کی پوری فلیٹ کو گراؤنڈ کرنا سنگین تکنیکی مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ بی بی سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے پاس ففتھ جنریشن طیارہ موجود نہیں اور روس کے SU-57 میں دلچسپی کے باوجود امریکی ناراضگی کا خدشہ ہے، 6 مارچ کو روسی ساختہ SU-30MKI جنگی طیارہ بھی جورہٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوچکا ہے، عسکری تقاضوں کے مطابق بھارتی فضائیہ کو کم از کم 42 اسکواڈرن درکار ہیں مگر تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے، تیجس کی گراؤنڈنگ، اسکواڈرن کی کمی اور آپریشنل مسائل بھارت کی فضائی طاقت کی ساختی کمزوریوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق تیجس سمیت جنگی طیاروں کے مسلسل حادثات بھارتی فضائیہ کی تکنیکی اور آپریشنل کمزوریوں کو نمایاں کر رہے ہیں، تیجس کا حادثہ کسی ایک پائلٹ کی غلطی نہیں بلکہ بھارت کے دفاعی صنعتی نظام اور طویل المدتی منصوبہ بندی کی ناکامی کی علامت ہے، بھارتی فضائیہ اپنی مطلوبہ صلاحیت حاصل کرنے سے ابھی دہائیوں دور ہے۔Mar 14, 2026 07:53 AMپوپ لیو کی امریکا، اسرائیل، ایران سے فوری جنگ بندی کی اپیلایران جنگ پر تنقیدی رپورٹنگ مہنگی پڑ سکتی ہے؟ ٹرمپ حکومت کی امریکی میڈیا کو سخت دھمکی خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.
پے در پے حادثات کے بعد بھارتی فضائیہ نے 30 تیجس طیاروں کی پوری فلیٹ کو خاموشی سے گراؤنڈ کر دیابھارت میں تیار جنگی طیارے تیجس نے نام نہاد "میڈ ان انڈیا " منصوبے کی ناکامی اور ناقص دفاعی صلاحیت کی قلعی کھول دی۔ طیاروں کی تباہی کے ساتھ جنگی جنون میں مبتلا مودی کے وشو گرو بننے کے تمام مکروہ عزائم زمیں بوس ہو گئے۔ بی بی سی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جنگی طیاروں کی تباہی کے بڑھتے واقعات، انڈیا کا بڑی فوجی طاقت بننے کا خواب چکنا چور کر رہے ہیں۔ 7 فروری 2026 کو تیجس کے تیسرے حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ نے 30 تیجس طیاروں کی پوری فلیٹ کو خاموشی سے گراؤنڈ کر دیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق تیجس پروگرام 1981 میں شروع ہوا جبکہ پہلی ٹیسٹ فلائٹ 2001 میں ہوئی مگر پھر بھی بھارت اپنا انجن تیار نہیں کر سکا، تیجس طیاروں کے انجن، ایویونکس، ریڈار سسٹمز اور ہتھیار امریکہ اور اسرائیل سے درآمد کیے گئے، کسی طیارے کی پوری فلیٹ کو گراؤنڈ کرنا سنگین تکنیکی مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ بی بی سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے پاس ففتھ جنریشن طیارہ موجود نہیں اور روس کے SU-57 میں دلچسپی کے باوجود امریکی ناراضگی کا خدشہ ہے، 6 مارچ کو روسی ساختہ SU-30MKI جنگی طیارہ بھی جورہٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوچکا ہے، عسکری تقاضوں کے مطابق بھارتی فضائیہ کو کم از کم 42 اسکواڈرن درکار ہیں مگر تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے، تیجس کی گراؤنڈنگ، اسکواڈرن کی کمی اور آپریشنل مسائل بھارت کی فضائی طاقت کی ساختی کمزوریوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق تیجس سمیت جنگی طیاروں کے مسلسل حادثات بھارتی فضائیہ کی تکنیکی اور آپریشنل کمزوریوں کو نمایاں کر رہے ہیں، تیجس کا حادثہ کسی ایک پائلٹ کی غلطی نہیں بلکہ بھارت کے دفاعی صنعتی نظام اور طویل المدتی منصوبہ بندی کی ناکامی کی علامت ہے، بھارتی فضائیہ اپنی مطلوبہ صلاحیت حاصل کرنے سے ابھی دہائیوں دور ہے۔Mar 14, 2026 07:53 AMپوپ لیو کی امریکا، اسرائیل، ایران سے فوری جنگ بندی کی اپیلایران جنگ پر تنقیدی رپورٹنگ مہنگی پڑ سکتی ہے؟ ٹرمپ حکومت کی امریکی میڈیا کو سخت دھمکی خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
اپوزیشن لیڈر کو حادثات پر سیاست اور شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں آتا۔۔فواد چودھریواد چودھری نے کہاکہ توقع تھی کہ شہباز شریف ایک لیڈر کی طرح بات کریں گے، انہوں نے 30، 30 سال حکومت کی لیکن یہ لیڈر نہیں بن سک
Read more »
ملک کا بدلتا سیاسی منظرنامہ چین کا پاکستان سےمتعلق اہم فیصلہ11:47 PM, 30 Mar, 2022, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد:چین نے پاکستان کے لیے 4 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ موخر کردیا جبکہ دو ارب 30 کروڑ ڈالرز قرضہ موخر کرنے
Read more »
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پمپس پر شہریوں کا رششہریوں نے کچھ گھنٹوں کے لیے دستیاب سستا پٹرول اور ڈیزل خریدنے کے لیے پمپس کا رُخ کیا۔ تفصیلات جانیے: DailyJang PetrolPrice
Read more »
5 پاکستانی فنکار ’’ 30 انڈر 30 جنوبی ایشائی ‘‘ کی فہرست میں شامللاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے 5 فنکار انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں ’’ 30 انڈر 30 جنوبی ایشائی‘‘ فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
Read more »
Pakistanis included in Forbes 30 under 30 Asia list make nation proudSeven Pakistanis were included in the Forbes 30 under 30 Asia 2024 list
Read more »
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکمانسداد دہشت گردی عدالت نے 30،30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی
Read more »




