Beyond the Breaking News

بہاولنگر، چھاپہ مارنے پر ایس ایچ اواور اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکار گرفتار

Canada News News

بہاولنگر، چھاپہ مارنے پر ایس ایچ اواور اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکار گرفتار
Canada Latest News,Canada Headlines

بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے علاقے بہاولنگر کے تھانہ مدرسے کی جانب سے چک سرکاری میں چھاپہ مارنے اور شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او، اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ مدرسہ اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر میں فرائض سے غفلت برتنے، غیر قانونی حراست میں رکھنے کی دفعات...

بہاولنگر، چھاپہ مارنے پر ایس ایچ اواور اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکار گرفتاربہاولنگر پنجاب کے علاقے بہاولنگر کے تھانہ مدرسے کی جانب سے چک سرکاری میں چھاپہ مارنے اور شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او، اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ مدرسہ اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر میں فرائض سے غفلت برتنے، غیر قانونی حراست میں رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہے۔ مقدمہ نئے ایس ایچ او سیف اللہ حنیف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمہ درج ہونے کے بعد ڈی پی او نے واقعے میں ملوث ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دیا۔ بہاولنگر واقعہ، پولیس اہلکار کا تشدد کا نشانہ بنے والوں سے اظہار یکجہتی کیلئے استعفیٰ ، حامدمیر نے ویڈیو شیئر کردی ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اے ایس آئی محمد نعیم نے اہلکارون کے ساتھ 8 اپریل کو چک سرکاری میں محمد انور جٹ نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا، جس پر اہل خانہ نے مزاحمت کی اور ایک پولیس اہلکار کو کمرے میں بند کردیا، جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ مدرسہ رضوان عباس دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کر کے گھر میں داخل ہوئے جس کے بعد خواتین کو بھی مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق اسی دوران محمد انور جٹ کے بیٹے محمد خلیل اور دیگر اہل محلہ نے جمع ہوکر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو کمرے میں بند کرلیا اور ویڈیو بھی بنائی، واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ اور پولیس نے گھر میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا توڑ پھوڑ کی۔ جس کے بعد ایس ایچ او رضوان عباس اور دیگر کو چھڑوالیا گیا۔متن کے مطابق پولیس اہلکاروں نے محمدانور جٹ، اسکے بیٹے آرمی ملازم محمد خلیل ، اینٹی نارکوٹکس ملازم محمد ادریس اور دیگر کو گرفتار کرکے تھانہ مدرسہ منتقل کیا اور آرمی اہلکار، خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اس دوران حراست میں پولیس نے مبینہ طور پر آرمی کے ملازم خلیل اسکے بھائی ادریس والد انور اور دیگر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور گرفتار افراد میں سے کسی کو بھی عدالت میں پیش نہیں کیا۔ پولیس نے تشدد کا نشانہ بننے والے پاک آرمی کے سپاہی خلیل جٹ اور دیگر کی میڈیکل رپورٹ بھی جاری ہونے سے روکی، جس کے بعد 10 اپریل کو سرکاری ادارے کے جوانوں کی بڑی تعداد پہلے ڈسٹرکٹ ہسپتال پولیس خدمت سینٹر پہنچی اور وہاں پر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناکر پکڑ لیا، پھر مذکورہ ڈاکٹر کو اپنے ہمراہ لے گئے۔اس کے بعد بعد سرکاری ادارے کے جوانوں کی بھاری نفری تھانہ سٹی اے ڈویژن پہنچی اور کنٹرول سنبھالنے کے بعد گرفتار ایس ایچ او رضوان عباسی، محمد نعیم سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی اطلاع ملنے پر ضلعی پولیس آفیسر نصیب اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون تھانے پہنچے۔ دونوں نے تھانے پہنچ کر مذاکرات کیے تو آرمی کے جوان گاڑیوں میں بیٹھ کر واپس روانہ ہوگئے، اس کےبعد ریسکیو ٹیمیں تھانے پہنچی جہاں سے زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ایمرجنسی منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں آر پی او بہاولپور بہاولنگر پہنچے اور ڈی پی او، ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ کمانڈر 57 بریگیڈ سے ملاقات کی۔تمام تر معاملے کو طے کرنے کے بعد مذکورہ افسران ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی۔ جس کے بعد معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے اور پھر پنجاب پولیس نے پریس ریلیز بھی جاری کی۔پولیس اعلامیے میں بتایا گیا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن کی گئی ہے اور معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کرلیا گیا ہے۔ٹک ٹاک سے امریکی حکومت کو کیا مسئلہ ہے؟ اسے فروخت کیوں کروانا چاہتی ہے؟ آپ بھی .

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

DailyPakistan /  🏆 3. in PK

 

Canada Latest News, Canada Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

پی ایس ایل فائنل: آج کون کون سے کھلاڑی مرکز نگاہ ہوں گے؟پی ایس ایل فائنل: آج کون کون سے کھلاڑی مرکز نگاہ ہوں گے؟ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا اس بڑے مقابلے میں کئی نامور کھلاڑی مرکز نگاہ ہوں گے۔
Read more »

چیئرمین پی سی بی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے متعلق بڑا حکمچیئرمین پی سی بی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے متعلق بڑا حکمچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کے فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
Read more »

فیض آباد دھرنے میں فیض حمید کا ہاتھ تھا یا نہیں؟ کمیشن کی تحقیقات مکملفیض آباد دھرنے میں فیض حمید کا ہاتھ تھا یا نہیں؟ کمیشن کی تحقیقات مکملکمیشن کو جس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے کہا گیا تھا وہ سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کردار کا تعین کرنا تھا
Read more »

سائفر اپیلوں پر سماعت :آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کو فوری بلالیں،چیف ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر اپیلوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے  ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کو فوری بلالیں۔ نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر اپیلوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، عدالت نے ایڈووکیٹ...
Read more »

سیلیکون انگوٹھوں سے بی آئی ایس پی کے فنڈز نکلوانے والے 3 ملزمان گرفتارسیلیکون انگوٹھوں سے بی آئی ایس پی کے فنڈز نکلوانے والے 3 ملزمان گرفتارملزمان سادہ لوح شہریوں کے سیلیکون تھم کا استعمال کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تک غیر قانونی رسائی حاصل کرتے تھے: ایف آئی اے
Read more »

چھاپے کے دوران خواتین پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکار بڑی مشکل میں پھنس گئےبہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) چک سرکاری میں پولیس اہلکاروں کے چھاپے کے دوران خواتین پر تشدد کے معاملے میں ایس ایچ او اور تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈیلی جنگ کے مطابق تھانہ مدرسہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او رضوان عباس اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ اختیارات کے غلط استعمال اور فرائض منصبی میں...
Read more »



Render Time: 2026-06-03 20:28:30