بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی اہمیت اور طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم شروع کی ہے۔
اسلام آباد: اوورسیز پاکستان یوں کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا آسان بنا دیا گیا ہے، ایف بی آر کے پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کیا جا سکتا ہے۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرونِ ملک مقیم پاکستان یوں کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی اہمیت اور طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم شروع کی ہے۔ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں کرایہ پر دی گئی جائیداد، سرمایہ کاری، زرعی زمین اور کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہے۔ حکام کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے اوورسیز پاکستان یوں کو متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں، جن میں کم ودہولڈنگ ٹیکس کی سہولت، بینک ٹرانزیکشنز میں آسانی اور جائیداد کی خریداری پر مراعات شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا عمل اب پہلے سے زیادہ آسان اور تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ اوورسیز پاکستان ی ایف بی آر کے "IRIS" پورٹل کے ذریعے آن لائن ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں۔ بیورو آف امیگریشن کے مطابق حکومت بیرونِ ملک پاکستان یوں کو ملکی معیشت میں کردار ادا کرنے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اپنی مالی ذمہ داریاں پوری کر سکیں.
اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیوں کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا آسان بنا دیا گیا ہے، ایف بی آر کے پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کیا جا سکتا ہے۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی اہمیت اور طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم شروع کی ہے۔ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں کرایہ پر دی گئی جائیداد، سرمایہ کاری، زرعی زمین اور کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہے۔ حکام کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں، جن میں کم ودہولڈنگ ٹیکس کی سہولت، بینک ٹرانزیکشنز میں آسانی اور جائیداد کی خریداری پر مراعات شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا عمل اب پہلے سے زیادہ آسان اور تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ اوورسیز پاکستانی ایف بی آر کے "IRIS" پورٹل کے ذریعے آن لائن ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں۔ بیورو آف امیگریشن کے مطابق حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کو ملکی معیشت میں کردار ادا کرنے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اپنی مالی ذمہ داریاں پوری کر سکیں
اوورسیز پاکستانی انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا آسان




