امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جاری بحری آپریشن ’پروجیکٹ فریڈم‘ کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر خطے میں صورتحال مستحکم رہتی ہے تو تیل کی قیمتوں میں مزید کمی بھی ممکن ہےواشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جاری بحری آپریشن ’ پروجیکٹ فریڈم ‘ کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 1.
87 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 100.4 ڈالر فی بیرل تک آ گئی۔ اسی طرح برینٹ کروڈ کی قیمت 1.76 فیصد کمی کے ساتھ 107.9 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ مربن کروڈ کی قیمت میں بھی 1.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ تقریباً 106 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگی۔ ماہرین کے مطابق ’پروجیکٹ فریڈم‘ کی عارضی معطلی سے مارکیٹ میں کشیدگی کم ہوئی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئی اور تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہوا۔ اس آپریشن کا مقصد آبنائے ہرمز میں پھنسے تجارتی جہازوں کی رہنمائی اور بحری راستے کو بحال کرنا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی سپلائی کی ایک اہم گزرگاہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی براہ راست تیل کی قیمتوں کو متاثر کرتی ہے۔ اسی لیے جیسے ہی آپریشن میں نرمی کا اعلان کیا گیا، مارکیٹ نے فوری ردعمل دیا۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر خطے میں صورتحال مستحکم رہتی ہے تو تیل کی قیمتوں میں مزید کمی بھی ممکن ہے، تاہم کسی بھی نئی کشیدگی کی صورت میں قیمتیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں۔آبنائے ہرمز دوبارہ کھلوانے کیلیے جنوبی کوریا اور جاپان سے معاہدہ کر رہے ہیں؛ ٹرمپآبنائے ہرمز میں حملے کرکے ایران راکھ میں چنگاری لگا رہا ہے؛ جوائنٹ چیفس آف اسٹافخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
آبنائے ہرمز بحری آپریشن تیل کی قیمتوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پروجیکٹ فریڈم




